خواتین دنیا میں موثر کردار ادا کریں گی: دھنکھڑ

0
0

کہامعاشرے میں تبدیلی لانے کے لیے تعلیم سے بڑی کوئی طاقت نہیں ہے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍پارلیمنٹ میں خواتین کے ریزرویشن بل ’ناری شکتی وندن ایکٹ‘کو تاریخی قرار دیتے ہوئے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے بدھ کو کہا کہ آنے والے وقت میں لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کی ایک تہائی سیٹیں خواتین کے لیے مخصوص ہوں گی اور خواتین ملک کی مزید موثر طریقے سے ملک کی رہنمائی کریں گی۔مسٹر دھنکھڑنے راجستھان کے اجمیر میں میو کالج کے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں خواتین کا کردار معاشرے میں مزید اہم ہونے جا رہاہے۔ اس موقع پر انہوں نے طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے۔نائب صدر نے قومی شاعر میتھلی شرن گپت کی مشہور سطروں – ’ابلا جیون ہائے تمہاری یہی کہانی، آنچل میں ہے دودھ اور آنکھوں میں پانی‘کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ کہاوت بدل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین بے اختیارنہیں ہیں۔ وہ ملک اور دنیا کے کئی اہم عہدوں پر اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین ریزرویشن بل کافی عرصے سے زیر التوا تھا اور اسے منظور کرانے کی بہت کوششیں کی گئیں لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس تاریخی بل کو پاس کرایااور ملک کی خواتین کو وہ عزت دی جس کی وہ طویل عرصے سے حقدار تھیں۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ حقیقی تعلیم صرف کتابوں تک محدود نہیں ہونی چاہئے۔ تعلیم کا تعلق زندگی کے ہر پہلو سے ہونا چاہیے۔ تعلیم ہی وہ ہے جو زندگی کی ہمہ جہت ترقی کرتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ معاشرے میں تبدیلی لانے کے لیے تعلیم سے بڑی کوئی طاقت نہیں ہے۔ تعلیم انسان کی زندگی بدل دیتی ہے۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک میں مواقع کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ہندوستان سال 2047 میں دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہوگی اوروشو گرو کے عہدے پر فائز ہوگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا