خطہ پیر پنچال میں کوئی بھی سماج کی بہتری کیلئے کام نہیں کر رہا

0
0

جب کوئی کام کرتا ہوں عوام کے مفاد کیلئے کام کرتا ہوں:شہزاد ملک
اعجاز کوہلی
مینڈھرخطہ پیر پنچال سے تعلق رکھنے والے سائی ناتھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد ملک نے اپنے ایک بیان میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ خطہ پیر پنچال میں کوئی بھی شخص سماجی کام کرنے کے لے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں جب بھی سماج کی بہتری کیلئے کام کرتا ہوں لوگوں کو شک ہو جاتا ہے کہ کہیں الکیشن کی تیاری میں ہے۔ ڈاکٹرشہزاد نے کہا کہ جب اسکول کے وقت بھی کوئی ایسا کام کرتا جس سے سماج کو فائدہ پہنچتا تو بھی یہی کہا جاتا تھا اور آج بھی ایسا ہی کہا جا رہا ہے لیکن مجھے ان باتوں کی پروا نہیں کرنی، بس وہ کام ہمیشہ کروں گا جس سے سماج کے ہر آدمی کو فائدہ ہوتا رہے گا ۔ڈاکٹرشہزاد نے خطہ پیر پنچال کہ نوجوانوں سے اپیل کی کہ اپنے دلوں میں دوسروں کیلئے کام کرنے کا جذبہ پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ خود کیلئے کام کرنے سے کئی گناہ دوسروں کیلئے کام کرنا بہتر ہے۔انہوں نے خطہ کی تمام سیاسی جماعتوں ا ور خطہ کہ لیڈران پر نارضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا تمام لیڈران خطہ پیر پنچال کی ڈیولمپنٹ کیلئے ایک پلیٹ فارم پر نہیں آ سکتے تھے لیکن کھی بھی کسی نے پہل نہیں کی کہ ڈیولمپٹ کو ترجیح دی جائے صرف و صرف سیاسی روٹی سیکنے کا کام کرتے رہے ہیں لیکن میں خطہ کہ ہر اشخاص سے کہوں گا کہ دل لگی سے سماجی کاموں میں آگے آیا جائے اور سماج کی بہتری کےلئے کام کریں تاکہ اس خطہ کا نام پوری دنیا میں ادب سے لیا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا