خطہ پیر پنجال کی ترقی حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے:جاوید احمد رانا

0
0

درگاہ لار شریف کے عقید تمندوں کیلئے خصوصی ٹرانزٹ سہولیت کے قیام کا اعلان

لازوال ڈیسک

پونچھ؍؍وزیر برائے جل شکتی، جنگلات وماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے آج ضلع پونچھ کے پیر کی گلی اور سرنکوٹ حلقہ کا دورہ کیا۔ وزیر کاعہدہ سنبھالنے کے بعد ضلع پونچھ کے پہلے دورے پر ضلع اِنتظامیہ اور سول سوسائٹی آرگنائزیشنوں کے سینئر افسروں نے اُن کا والہانہ اِستقبال کیا۔وزیر موصوف نے پیر کی گلی میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت لوگوں کی بنیادی ضروریات کا مناسب خیال رکھتے ہوئے لوگوں کی ترقیاتی اُمنگوں کو پورا کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Javed_Ahmed_Rana

اُنہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا کہ جموںوکشمیر یوٹی کے

تمام دیہی اور سرحدی علاقوں کو ان کی ترقی کے لئے مختلف سرکاری سکیموں کے دائرے میں لایا جائے۔اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت جموں و کشمیر کی بہتری کے لئے کام کرنے کی خواہاں ہے اور اِس سلسلے میں تمام شراکت داروںسے تعاون طلب کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پیر پنجال ریجن کی ترقی ہماری حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہوگی ۔
وزیر جاویداحمد رانا نے کہا کہ وہ خطے میں ترقی اور خوشحالی لانے کے لئے پوری لگن، جانفشانی اور جوش و جذبے کے ساتھ کام کریں گے۔اُنہوںنے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان موجودہ حکومت کی اوّلین ترجیحات میں سے ایک ہیں اور حکومت عوام کی زندگیوں کو آسان اور بہتر بنانے کی اُمنگوں کو پورا کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گی۔اِس سے قبل وزیرموصوف نے پیر کی گلی میں حضرت شیخ سیّد احمد کریمؒکی زیارت گاہ پر حاضری دی اور خطے کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔وزیر نے درگاہ لار شریف کے عقیدتمندوں کے لئے پیر گلی میں خصوصی ٹرانزٹ سہولیت کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

https://lazawal.com/?cat=20

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا