خطہ پیرپنچال میں مشکوک افرادکی جعلسازی نقب زنی رہزنی بھکاری پن عروج پر

0
0

جعلی پیروں رہزنوں اجنبی بھکاریوں کی دھوکا دہی سے ہوشیار رہیں : عوام
منظور حسین قادری
پونچھ؍؍خطہ پیرپنچال کے طول وعرض میں مشکوک افراد کی جلعسازی نقب زنی رہزنی اور بھکاری پن سے عوام کو خدشہ ہے کہ صدیوں سے آرہے اس پرامن ماحول کو کسی گہری سازش کے تحت متاثر کیا جارہا ہے کیونکہ اس خطہ ارضی پر یہاں کے باشندگان ہندو مسلم سکھ ہم آہنگی وروادری لاجواب روایت قائم رہی ہے لیکن اب دیگر ریاستوں سے آنے والے اجنبی جعلی پیروں رہزنوں نقب زنوں اور بھکاریوں کی بھرمار کر گزشتہ روز کلر کٹل سرنکوٹ میں گھوم رہے ایک جعلی پیر کی جب تلاشی کی گئی تو اجمیر شریف کی نذرونیاز بٹورنے والا شخص اترپردیش کا غیر مسلم نکالا جس کے پاس نقدی رقم کے علاوہ اجمیر شریف کے تعویذات بھی موجود تھے اس ضمن میں خطہ پیرپنچال کے عوام نے ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنے اور دھوکابازی سے بچنے کے لئے کہا ہے عوام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار نقب زنی کی واردات رونما ہوئی تو ملوث افراد کو پولیس کے حوالہ کرنے پر کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہوا ٹھیک اسی ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے لایعنی افراد لوگوں کو لوٹنے گھسوٹنے میں سرگرم عمل ہیں اور طرفہ یہ کہ ایسے افراد رہزنی اور اغلام بازی منشیات کے کاروبار میں مشغول پائے گئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا