خطہ پیرپنچال میں برفباری

0
86

خشک سالی سے متاثرہ عوام نے لی راحت کی سانس
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍خطہ پیرپنچال میں اس وقت خوشی کی لہد دوڑ گئی کہ اچانک موسمی تغیر کے مابین پونچھ وراجوری اضلاع کے بلند وبالا مقامات پر تازہ برفباری جبکہ نشیبی ومیدانی علاقہ جات میں بارش کا نزول ہوا واضح ہو کہ عرصہ دراز سے خشک سالی کے باعث انسان وحیوان بیحد پریشان تھے سڑکوں پر جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے ہر سمت دھول وغبار کا ماحول بنا ہوا تھا پونچھ وراجوری کے جنگلات میں آتشزدگی کی واداتوں میں دن بہ دن اضافہ ہورہاتھا وہیں دور افتادہ دیہی علاقہ جات میں لوگ پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے تھے حتیٰ کہ چشموں وآبگاہوں تک خشک ہوچکے تھے خشک سالی کے کارن انسان وحیوان وبائی ومتعدی امراض سے دوچار تھے مگر تازہ برفباری و بارش کے نزول سے جہاں عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہیں دیگر جانوروں نے راحت کی سانس لی معتبر ذرائع کے مطابق دوران شب برفباری کا سلسلہ جاری ہوا اور آئندہ روز وقفہ وقفہ سے برفباری ہوتی رہی پیر پنچال کے لورن ساوجیاں منڈی آڑائی گگڑیاں فتحپور ڈوڈہ سنکھ نور پور گلی پنڈی سلونیاں بروڑ شاہ پور مندھار قصبہ ہاڑی بڈھا جموں شہید ڈنہ شاہستار درہ سانگلہ بیر دوہرا ڈنہ چمریڑھ ٹوپی پیر دہڑہ موڑہ بفلیاز سنگلیانی تراڑانوالی مڑھ ہیل کاکا بھونی کھیت سیلاں ماہڑہ کملی بہرام گلہ چندی مڑھ ڈگراں پوشانہ کلر موہڑہ دھوڑیاں بھاٹا طوطا گلی شاہدرہ شریف تھنہ منڈی رتن شاہ الال درہال بدھل بکوری اور خواص کے بالائی علاقوں میں برفباری جاری ہے جبکہ پونچھ مہنڈر سرنکوٹ راجوری نوشہرہ میں بارش برسنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں یادرہے برفباری اور بارش کے اس موسم میں بجلی کٹوتی سے عوام بہت پریشان ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا