خطہ پیرپنچال آفت سماوی کی زد میں ،شدید ژالہ باری میں فصلوں کی مکمل تباہی

0
0

کسانوں کے لئے بہت بڑا نقصان ،بالائی علاقہ جات میں میوہ اشجار کا مکمل صفایا
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍آئے دنوں ریاست کے دیگر حصوں کی طرح خطہ پیرپنچال آفت سماوی کی زدمیں ہے اور یکے بعد دیگرے موسلادھار بارشوں اور شدید ژالہ باری کے باعث فصل خریف کو بیحد نقصان پہنچا وہیں پھل دار اشجار کے پھول وغنچوں کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ہفتہ کے روز جہاں بعد دوپہر مختلف علاقہ جات میں تیز وتند ہوائیں چلی وہیں خطہ پیرپنچال اضلاع راجوری وپونچھ کے بالائی ونشیبی علاقہ جات کو شدید ژالہ باری نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور بعض مقامات پر 2 سے 3 فٹ ژالہ باری ریکارڈ کی گئی ۔واضح ہو کہ مہنڈر پونچھ اور راجوری کے زرخیز حصوں میں گندم باجرہ سرسوں اور سبزیوں کو بیحد نقصان پہنچا جو کہ کسانوں کے لئے بہت بڑا نقصان ہے جبکہ بالائی علاقہ جات میں میوہ اشجار کا مکمل صفایا ہے ۔معتبرذرائع کے مطابق کئی علاقوں سے زمینی شگاف اور پسیاں گرنے کا اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں اس ضمن میں خطہ پیرپنچال کی عوام نے ایل جی انتظامیہ اور مرکزی سرکار سے غریب کسانوں کے قرضے معاف کرنے اور جذبہ خیرسگالی پر امداد واعانت کی اپیل کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا