لازوال ویب ڈیسک
نئی دہلی، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو آج سپریم کورٹ سے مشروط ضمانت ملنے کے بعد خصوصی عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔
مسٹر کیجریوال دہلی ایکسائز پالیسی کے مبینہ گھوٹالے سے متعلق مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے معاملے میں تہاڑ جیل میں بند ہیں ۔
راکیش سیال کی خصوصی عدالت نے رہائی کا حکم اس وقت پاس کیا جب مسٹر کیجریوال کے وکیل نے ان کی جانب سے 10 لاکھ روپے کے ضمانتی بانڈ داخل کرنے کی پوری کارروائی مکمل کی۔
عدالت نے وکیل کی اس درخواست کو بھی قبول کر لیا، جس میں انہوں نے مسٹر کیجریوال کی رہائی سے متعلق حکم نامہ فوری طور پر خصوصی میسنجر کے ذریعے تہاڑ جیل انتظامیہ کو بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا۔