خشک سالی سے راحت کی امید !

0
0

گزشتہ تین مہینوں سے وادی کشمیر بالخصوص اور پورے جموں و کشمیر میں ایک طویل خشک موسمی صورتحال کا مشاہدہ کیا گیا ۔ جو یقینا ایک الگ ہی طرح کا موسمی منظر تھا ۔ وادی کشمیر جہاں دسمبر کے شروع ہوتے ہی برفباری گرنا شروع ہو جاتی تھی اور دیگر اضلاع جیسے پونچھ ، راجوری ، ڈوڈہ ، کشتواڑ وغیرہ کے پہاڑی علاقوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقتاً فواقتاً جاری رہتا تھا ۔وہیں جموں شہر ، کٹھوعہ ، سانبہ ، ادھمپور وغیرہ میںہلکی درمیانہ درجے کی بارشیں ، دھند اور کورا وغیرہ پڑتا تھا ۔ لیکن امسال کا موسم سرما کا منظر ایک عجیب و غریب طرح کا تھا ، نہ وادی کشمیر میں برفباری گری اور نا ہی دیگر اضلاع میںموسم کے رخ میں کوئی تبدیلی آئی ، حالانکہ جموں شہر میں شدید ٹھنڈ کے ساتھ دھند دیکھی گئی مگر ، یہ سلسلہ پہلے سے بالکل مختلف تھا ۔ بہر کیف اس بدلتے موسم کے رنگوں سے جہاں عام زندگی ، سیاحت وغیرہ پر اثر پڑا وہیں اس کی وجہ سے آئندہ فصلوں اور دیگر کھیتی باڑی پر بھی اثر پڑ سکتا ہے ۔تاہم ان سب کے باوجود ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اس طویل خشک سالی سے راحت پہنچنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے 3فروری تک وادی کے بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری کی پیش گوئی کی ہے ۔جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ہ پیش گوئی کے مطابق یکم فروری سے بھاری برفباری ہوسکتی ہے ۔وہیں محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی سہ پہر کے بعد مغربی ہوائیں جموں کشمیر پر اثر انداز ہوں گی اور اس کا خاصا اثر وادی کشمیر کے بلائی اور میدانی علاقوں پر پڑے گا ۔اسی سلسلہ میں محکمہ موسمیات کی جانب سے سنیچر کی شام کو جاری کردہ تازہ پیش گوئی میں یہ بھی کہا گیا کہ 28جنوری سے 3فروری تک وادی میں بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری اور بارش ہوسکتی ہے اور غالب امکان ہے کہ یکم فروری کو بھاری برفباری ہو ۔ ان کے مطابق یکم سے تین فروری تک کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔جبکہ 3فروری دوپہر تک جموں اور وادی کے میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔ وہیں اگر محکمہ موسمیات کی مانیں تو امید کی جا سکتی ہے آنے والے چند دنوں میں جموں وکشمیر میں موسم اپنی کروٹ بدلے گا اور اس خشک سالی سے یقینا نجات ملے گی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا