’خبریں حقیقت سے بعید ‘

0
0

نگین میں میرواعظ عمر فاروق کی کوئی زمین یا جائیداد نہیں ہے:میر واعظ منزل
یواین آئی

سری نگر؍؍میرواعظ منزل نگین نے میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق جو 3 مئی سے مسلسل اپنی رہائش گاہ میں نظر بند ہیں کے حوالے سے موصوف اور ان کے ایک قریبی عزیز کے تئیں ذرائع ابلاغ کے ایک حصے میں کل سے گردش کررہی اس خبر کو حقیقت سے بعید اور میرواعظ کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش قرار دیا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اینٹی کرپشن بیورو سرینگر نے میرواعظ کی نگین رہائش گاہ کی زمین کی الاٹمنٹ کے سلسلے میں اگروہ زمین محکمہ کسٹوڈین کی ثابت ہوتی ہے تو وہ ضبط کی جائیگی۔
بیان میں اس خبر کو صرف اور صرف میرواعظ کی کردار کشی اور شرانگیز قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے حربوں سے میرواعظ کو خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا۔بیان میں کہا گیا کہ اگر اس معاملہ میں کوئی سچائی ہے تو متعلقہ محکمہ کو چاہئے تھاکہ اس سلسلے میں باضابطہ کوئی پیشگی اطلاع یا نوٹس جاری کرنی چاہئے تھی جبکہ ایک خاص موقعہ پر، پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ایک حصے کے ذریعے میرواعظ کیخلاف ایک شرانگیزمہم چلوائی گئی اور ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے بلکہ اس سے قبل2018 میں بھی انجمن اوقاف جامع مسجد ، انجمن نصرۃ الاسلام اور دارالخیر میرواعظ منزل کی تعلیمی اور فلاحی اداروں کی جائیدادوں کو بھی میرواعظ کے ساتھ منسوب کرنے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔
بیان میں کہا گیا کہ حقیقت یہ ہے کہ نگین میں موجودہ میرواعظ کی کوئی زمین یا جائیداد نہیں ہے بلکہ جس گھر میں وہ رہائش پذیر ہیں وہ ان کے والد مرحوم مولانا محمد فاروق نے اس وقت کے قانونی لوازمات پورے کرنے کے ساتھ ساتھ 1973 میں تعمیر کی تھی اور اس کی دیوار بندی بھی اسی زمانے میں عمل میں لائی گئی تھی اور اتفاق سے میرواعظ کی پیدائش بھی اسی سال ہوئی تھی۔بیان میں کہا گیا کہ اگر متعلقہ محکمہ کو اس سلسلے میں کوئی مسئلہ تھا تو طریق کار کے مطابق انہیں میرواعظ کے حوالے سے خبر مشتہر کرنے کے بجائے انہیں پہلے سے اس ضمن میں باضابطہ اطلاع دینی چاہئے تھی یا کوئی قانونی نوٹس بھیجنی چاہئے تھی۔بیان میں کہا گیا کہ میرواعظ کے جس قریبی عزیز کو اس معاملے میں گھسیٹا گیا ہے وہ ایک قابل احترام سرکاری آفیسر ہیں جو اپنی ایمانداری اور دیانتداری کیلئے نہ صرف مشہور ہیں بلکہ موصوف اور میرواعظ ایک ذمہ دار اور عزت دار شہری ہونے کے ناطے ایسا کوئی عمل یا کام ہرگز انجام نہیں دے سکتے جو غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہو۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا