نئی دہلی 29 جولائی ( یو این آئی ) مرکزی وزیر برائے کوئلہ و کان جی۔ کشن ریڈی نے پیر کو راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت ہند کوئلہ درآمد نہیں کرتی ہے کیونکہ ملک میں اس کی مناسب دستیابی ہے۔
وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں مسٹر ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت کوئلہ درآمد نہیں کرتی ہے۔ تاہم ریاستی حکومتیں اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوئلہ درآمد کرتی ہیں۔
مسٹر ریڈی نے کہا کہ اگر تمل ناڈو حکومت کو کوئلے کی ضرورت ہے تو وہ اپنی وزارت کو خط لکھ سکتی ہے ۔ قبل ازیں ایک دیگر ضمنی سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئلے کے ذخائر موجود ہیں اور ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے ضرورت کے مطابق اس کی کان کنی کی جا رہی ہے۔