لازوال ڈیسک
جموںحکومت کی طرف سے جاری کی گئی ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق دربار مو¿ کے دنوں کے دوران قومی شاہراہ پر ٹریفک28 اور29 اپریل2018 کو جموں سے سرینگر جانے کی اجازت ہوگی۔اس لئے ان دونوں دنوں کے دوران سرینگر سے جموں کے لئے کسی بھی قسم کی ٹریفک کی نقل وحمل کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان میں فوجی اور دیگر پیرا ملٹری فورسز کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔اسی طرح5 اور6 مئی2018 کو بھی جموں سے سرینگر جانے والی گاڑیوں کو قومی شاہراہ پر چلنے کی اجازت ہوگی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دربار مو¿ جموں میں27 اپریل2018 کو بند ہوں گے اور7 مئی 2018 کو دوبارہ سرینگر میں کھلیں گے۔سرینگر سے تعلق رکھنے والے ملازمین28 اور29 اپریل کو جبکہ جموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین5 اور6 مئی2018 کو سرینگر کے لئے رانہ ہوں گے۔