حکومت سماج کے کمزور طبقوں کی بہبودی کیلئے وعد ہ بند : ذوالفقار

0
0

جموںاینڈ کشمیر ریزروکیٹگریز ایمپلائز ایسو سی ایشن کے فائونڈیشن ڈے منایا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍خوراک ، شہری رسدات ، امورصارفین اور قبائلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے آج کا کہ حکومت سماج کے کمزور طبقوں کی بہبودی کے لئے وعدہ بند ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے متعدد کوششیں عمل میں لائی گئی ہیںتاکہ لوگوں بالخصوص کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے مسائل فوری طور حل کئے جاسکیں۔وزیر گجر چیرٹیبل ٹرسٹ میں جموںاینڈ کشمیر ریزروکیٹگریز ایمپلائز ایسو سی ایشن کے فائونڈیشن ڈے تقریبات سے خطاب کر رہے تھے۔اس تقریب کو ’’ آئین کے دِن ‘‘کے طور پر بھی منایا جاتا ہے ۔قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نذیر احمد گریزی ، وائس چیئرمین سٹیٹ ایڈوائزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر آف شیڈول کاسٹس بھوشن لال ڈوگرہ اور ایم ایل اے جاوید احمد رانا بھی اس موقعہ پر موجودتھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ اس طبقہ نے ریاست کو کئی آئی اے ایس ، آئی پی ایس افسران ،معروف ڈاکٹر ، انجینئر ، اساتذہ اور دیگر افسران فراہم کئے ہیںجو مختلف میدانوں میں اپنی قیمتی خدمات انجام دے رہے ہیں۔وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے وزیر نے کہاکہ کمزور طبقوں کی بہبودی کے لئے وزیر اعلیٰ نے کئی اقدامات کئے ہیں اور انہیں اس طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے مسائل کی پوری جانکاری ہے ۔وزیرنے گجر طبقے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں سے اپیل کی کہ وہ سماج کے غریب طبقے کی بہبودی کے لئے ان کی دیہات اور دور دراز علاقوں میں میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کریں ۔اس سے قبل پونچھ کے گجر بکروال ایمپلائز ایسو سی ایشن نے وزیر سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مطالبات کی فہرست پیش کی۔وزیر نے ڈائریکٹر امور قبائل کو ہدایت دی کہ وہ وفد کے مسائل پر غور کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا