حکومت ریاست میں بہتر سڑک رابطوں کی فراہمی کے لئے وعدہ بند : کوہلی

0
0

کوہلی اور جُگل کشور نے کالا کوٹ میں بریوی ۔کوٹ کبو سڑک رابطہ کا سنگ بنیاد رکھا

عمرارشدملک

راجوری؍وزیر برائے پشو وبھیڑ پالن اور ماہی پروری عبدالغنی کوہلی اور ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما نے آج ضلع راجوری کے حلقہ انتخاب کالا کوٹ کے میں بریوی۔کوٹ کبو سڑک رابطہ کا سنگ بنیاد رکھا۔اس سڑک کی تعمیر مقامی لوگوں کی دیرینہ تھی جس کا کام پی ایم جی ایس وائی کے تحت 2.81کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے ہاتھ میں لیا گیا ہے جس کی تعمیر سے علاقے کے مقامی لوگوں راحت ملے گی۔وزیر موصوف نے متعلقہ ایگزیکٹیو ایجنسی کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس پروجیکٹ کے کام کو بروقت مکمل کریں تاکہ لوگوں کو آنے جانے میں آسانی پیدا ہوں ۔ انہوں نے سڑک کی تعمیر کے لئے رقومات کو منصفانہ طور پر استعمال کرنے کی بھی ہدایت دی۔دریں اثنا عبد الغنی کوہلی اور جگل کشور شرمانے ایک عوامی اجتماعی سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ مخلوط حکومت کی حصولیابیوں کو اُجاگر کیا۔ عبدالغنی کوہلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت ریاست میں بہتر سڑک رابطے کی فراہمی کے لئے وعدہ بند ہے اور اس ضمن میں متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے ڈی پی آر مرتب کر کے منظوری کے لئے متعلقہ حکام پیش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاست میں سڑکوں کا جال بچھانے کے لئے فراخدالانہ رقومات فراہم کر رہی ہے۔جگل کشورشرما نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاست کے خصوصی طور سے پہاڑی اور دور افتادہ علاقوں میں رہنے والے لوگوںکی معاشی و اقتصادی حالت بہتر بنانے کے لئے متعدد فلیگ شپ پروگرام شروع کئے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آگے آکر جاری فلیگ شپ پروگراموں سے استفادہ کریں۔وزیر اور ممبر پارلیمنٹ کے ہمراہ ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا