حکومت دیہی بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کی وعدہ بند : عمرا ن انصاری

0
0

وزیر نے پٹن میں خون کے عطیے کے کیمپ کا افتتاح کیا
لازوال ڈیسک
بارہمولہانفارمیشن ٹیکنالوجی، تکنیکی تعلیم ، امور نوجوان اور کھیل کود کے وزیر مولوی عمران رضا انصاری نے آج کہا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی قیادت میں موجودہ حکومت دیہی علاقوں کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کی وعدہ بند ہے ۔انہوں نے کہا کہ مخلوط سرکار ریاست کے تینوں خطوں کی مساوی ترقی کی متمنی ہے۔ان باتوں کا اظہار وزیر موصوف نے حلقہ انتخاب پٹن کے کرپال پورہ پائین علاقے میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ علاقے کے لوگوں کے مطالبات بڑی حد تک پورے کئے گئے ہیں اور باقی ماندہ کام تکمیل کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔اس سے قبل وزیر نے پریہاس پورہ پٹن میں ایک خون کے عطیئے اور مفت طبی جانچ کے کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس کیمپ میں وزیر نے بذات خود خون کا عطیہ دیا اور علاقے کے لوگوں نے رضاکارانہ طور پر کیمپ میں حصہ لیا۔کیمپ کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر نے آئی آر پی ۔ 20 بٹالین پریہاس پورہ پٹن کے اشتراک کیا تھا۔ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر ناصر احمد نقاش ، کمانڈنٹ آئی آر پی 20بٹالین بکر سامون ،سی ایم او بارہمولہ ، ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفیسر و دیگر متعلقہ افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا