حکومت دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر قائم : شاہ

0
0

جموںوکشمیرمیںسیکورٹی گرڈ کے کام کاج اور سیکورٹی سے متعلق تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا
یواین آئی

نئی دہلی؍مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو یہاں جموں و کشمیر میں سیکورٹی گرڈ کے کام کاج اور سیکورٹی سے متعلق پہلوؤں کا جائزہ لیا اور دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تئیں حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔مسٹر شاہ نے یونین ٹیریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور مختلف ایجنسیوں کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ سیکورٹی گرڈ کے کام کاج اور سیکورٹی سے متعلق تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر اپنے عزم پر قائم ہے۔انہوں نے ایریا ڈومینیشن پلان، زیرو ٹیرر پلان، امن و امان کی صورتحال، یو اے پی اے سے متعلق معاملات اور سیکورٹی سے متعلق دیگر امور کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے سرحد پار سے دراندازی میں نمایاں کمی اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لئے جموں و کشمیر انتظامیہ اور سیکورٹی ایجنسیوں کی کوششوں کی تعریف کی۔ وزیر داخلہ نے باقاعدہ پولیسنگ کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔مسٹر شاہ نے آئندہ ماہ سری نگر میں منعقد ہونے والے جی-20 ممالک کے نمائندوں کے اجلاس کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور تمام متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ اس تقریب کے کامیاب انعقاد کے لیے مربوط انداز میں کام کریں۔میٹنگ میں جموں و کشمیر کے عہدیداروں بشمول قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، مرکزی داخلہ سکریٹری، ڈائریکٹر (آئی بی)، را چیف اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا