ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے جامع پالیسی سازی کے عمل کے ایک حصے کے طور پر عوام سے اعتراضات اور تجاویز طلب
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍حکومت جموںوکشمیرنے جموں و کشمیر گرانٹ اینڈ یوٹیلائزیشن آف ٹرانسفر ایبل ڈیولپمنٹ رائٹس پالیسی 2024 اور جموں و کشمیر لینڈ پولنگ پالیسی 2024 کا مسودہ تیار کرکے شہری ترقی کو بڑھانے کی سمت میں ایک اہم قدم اُٹھایا ہے۔ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے جامع پالیسی سازی کے عمل کے ایک حصے کے طور پر عوام سے اعتراضات اور تجاویز طلب کی ہیں۔کمشنر سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے اِس اقدام کو آگے بڑھانے کے لئے بالترتیب 26 اور 29 ؍جون 2024 کو سری نگر اور جموں کے سول سیکرٹریٹ میں کشمیر اور جموں کے رئیل اسٹیٹ شراکت داروں کے ساتھ میٹنگیں منعقد کیں۔
اِن میٹنگوں کا مقصد مجوزہ پالیسیوں کے بارے میں جموں وکشمیر کے رئیلٹرز سے قیمتی معلومات اور آرأ حاصل کرنا تھا۔ٹرانسفر ایبل ڈیولپمنٹ رائٹس پالیسی کے مسودہ گرانٹ اینڈ یوٹیلائزیشن اور لینڈ پولنگ پالیسی کے مسودے پر ایک جامع پرزنٹیشن دی گئی جس میں پالیسیوں کی اہم خصوصیات اور فوائد کی تفصیلات پیش کی گئیں۔پرزنٹیشن میں ایک متوازن ترقیاتی فریم ورک تشکیل دینے کے لئے حکومت کے عزم کو اُجاگر کیا گیا جو تمام شراکت داروںکی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔پرزنٹیشن کے بعد رئیلٹرز سے تبصرے اور تجاویز طلب کی گئیں۔شرکأ نے فعال طور پر اپنے نقطہ نظر کا اِشتراک کیا ، تعمیری آرأ پیش کیں اور پالیسیوں کی اِفادیت کو بڑھانے کے لئے ترامیم کی تجاویز پیش کیں۔
اس بات چیت میں باہمی تعاون کے جذبے کا اظہار کیا گیاجس میں رئیلٹرز نے حکومت کے جامع نقطہ نظر کی سراہنا کی۔دونوںمیٹنگیں ایک مثبت نوٹ پر اِختتام پذیر ہوئیں اور کمشنر سیکرٹری نے رئیلٹرز کی شرکت اور گرانقدر خدمات پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ ان سیشنوں کے دوران جمع کی گئی آرأ کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا اور پالیسیوں کو حتمی شکل دینے میں ان پر غور کیا جائے گا۔ حکومت جموںوکشمیر ایک شفاف اور شراکتی پالیسی سازی کے عمل کو فروغ دینے کے لئے وقف ہے ۔ اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ تمام شراکت داروں کی بات سنی جائے اور شامل کی جائے۔توقع ہے کہ حتمی پالیسیوں سے خطے میں زیادہ منظم اوردیرپاشہری ترقی کے منظر نامے کی راہ ہموار ہوگی۔