حوثی گروپ نے اسرائیلی ہوائی اڈے پر میزائل حملے کا دعویٰ کیا

0
0

صنعاء، //یمن کے حوثی گروپ نے اسرائیل میں تل ابیب کے قریب بن گوریون ہوائی اڈے پر میزائل حملہ کرنے کا

دعویٰ کیا ہے۔

http://www.uniurdu.com/
حوثیوں کے زیرانتظام المسیرہ ٹی وی سے نشر کیے گئے ایک بیان میں، گروپ کے فوجی ترجمان یحییٰ ساریہ نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی آمد پر بن گوریون ہوائی اڈے پر "بیلسٹک میزائل” داغا گیا تھا۔
ساریہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ گروپ "اسرائیل کے جرائم کا جواب دینا جاری رکھے گا اور غزہ کی پٹی اور لبنان کے لیے حمایت کی سطح کو بڑھانے سے دریغ نہیں کرے گا۔”
قبل ازیں، اسرائیلی دفاعی افواج نے کہا تھا کہ اس نے یمن سے لانچ زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کو کامیابی سے روک دیا۔
دو دنوں کے اندر حوثی گروپ کا اسرائیل کے خلاف یہ دوسرا میزائل حملہ ہے۔
دریں اثنا، حوثیوں نے المسیرہ ٹی وی کے ذریعے حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ کی موت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جو جمعہ کی شام اسرائیلی فضائی حملوں میں مارے گئے تھے۔
حوثی گروپ نومبر 2023 سے ملک کے ساحل کے قریب "اسرائیل سے منسلک” جہاز رانی پر حملہ کر رہا ہے۔
یہ گروپ اسرائیل مخالف "محور مزاحمت” کے ساتھ منسلک ہے، جس میں ایران، حزب اللہ، حماس اور عراق اور شام کے شدت پسند گروپ بھی شامل ہیں۔

https://lazawal.com/

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا