دارالعلوم نعیمیہ میں جماعت اہل سنت صوبہ جموں رجسٹرڈ کے بینر تلے تکمیل حفظ قرآن کی دعائیہ محفل ہوئی منعقد
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍دارالعلوم نعیمیہ وایجوکیشنل ویلیفر ٹرسٹ میں جماعت اہل سنت صوبہ جموں رجسٹرڈ کے بینر تلے تکمیل حفظ قرآن کی دعائیہ محفل منعقد ہوئی۔ اس موقع پر علمائے کرام نے سیرت رسول اکرمؐ پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایاکہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ اخلاق حسنہ و سیرت طیبہ کے اعتبار سے وہ منور آفتاب ہے، جس کی ہرجھلک میں حسن خلق نظر آتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پاک میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا حلم حضرت موسیٰ علیہ السلام کا جوش اور حضرت ایوب کا صبر پایا جاتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تبلیغ اسلام کے لئے بستیوں اور بیابانوں میں اللہ کا پیغام پہنچایا، مخالفین کی سنگ زنی وسختیاں سہیں۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرح وطن چھوڑا اور ہجرت کی مگر پھر بھی دنیا انسانیت کو امن و محبت، رحمت اور سلامتی کا پیغام دیا۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کی طرح اس دنیا میں حکمت کی طرح ڈالی غرض وہ تمام خوبیاں، اوصاف حمیدہ جو پہلے نبیوں میں پائی جاتی تھیں۔ وہ سب بدرجہ کمال حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات میں موجود تھیں۔ پروگرام کے کے آرگنائزرین مولانا مدثر حسین قادری ناظم اعلی دارالعلوم نعیمیہ و صوبائی جوائنٹ سیکریٹری جماعت اہل سنت صوبہ جموں وحضرت مولانا حافظ محمد اشرف نقشبندی صدر المدرسین دارالعلوم نعیمیہ و مولانا حافظ بشیر احمد نقشبندی استاذ دارالعلوم نعیمیہ تھے۔ اس موقع پر قائد اہل سنت حضرت مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی نائب صدر جماعت اہل سنت صوبہ جموں، محقق عصر حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد ابراہیم مصباحی اسسٹنٹ پروفیسر بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری،حضرت مولانا حافظ محمد اقبال نظامی ناظم اعلی دارالعلوم نظامیہ ونڈ موڑہ،محسن اہل سنت حضرت مولانا حافظ مجید احمد مدنی ضلعی صدر جماعت ہل سنت ضلع پونچھ، حضرت مولانا قاری محمد اعظم راجوری، مفتی محمد شفیق نعیمی راجوری، مولانا حافظ صابر،مولانا محمد فاروق امجدی مدرس جامعہ انوارالعلوم، مولانا محمد امین القادری، مولانا حافظ محمد عارف گنائی، مولانا حافظ الیاس، مولانا امتیاز احمد رضوی، مولانا حافظ شبیر نعیمی، مولانا قاری رفیق، مولانا اشفاق نعیمی، مولانا جاوید راجوری، مولانا شاہد راجوری، نقابت کے فرائض مولانا قاری محمود رضا نعیمی ضلعی سیکریٹری جماعت ہل سنت ضلع پونچھ نے انجام دیئے آخر میں صلاۃ وسلام کے بعد عالم اسلام کے لیے دعا کی گئی۔