حضرت علامہ انور شاہ کشمیری اسلامک انٹرنیشنل اکیڈمی شہر پونچھ کے زیر انتظام سیرتی کوئز انعامی تقریب کا انعقاد

0
0

جمیل احمد محسن
پونچھ؍؍جون کے مہینے میں ضلع پونچھ میں ایک سیرتی کووز کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ہزاروں شرکاء نے حصہ لیا تھا۔حضرت علامہ انور شاہ کشمیری اسلامک انٹرنیشنل اکیڈمی شہر پونچھ کے زیر انتظام اسی سیرتی کوئز مقابلہ برائے ضلع پونچھ کے چھ پوزیشن ہولڈرز اور درجہ پنجم وششم کے طلبہ وطالبات لیے منعقدہ سالانہ قرآنی مسابقے میں اول تا پنجم پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کے لیے اہم اور مختصر انعامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت عالی الحاج ڈاکٹر میر انور محی الدین آئی آر ایس ڈپٹی کمشنرکسٹم جی ایس ٹی حیدر آباد گورنمنٹ آف انڈیا نے کی ۔ پروگرام کا آغاز ہاکیہ کی طالبہ سیدہ ادیبہ کرمانی کی تلاوت سے ہوا، نعت خوانی کی سعادت نزہت سلمہا جب کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان پر مقصودہ سلمہا نے تقریر کی۔ اس موقع پر صدر محترم ڈاکٹر میر انور محی الدین، مہمانانِ محترمین الحاج جہانگیر حسین میر سابق ممبر لیجسلیٹو اسمبلی وسابق ڈپٹی چیئرمین قانون ساز کونسل جموں وکشمیر، شاہ محمد تانترے سابق ممبر لیجسلیٹو اسمبلی حلقہ حویلی پونچھ، الحاج عبدالحمید شیخ کے اے ایس ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسرار احمد میر کے اے ایس پروجیکٹ آفیسر ، عادل میر کے اے ایس آفیسر سی ڈی پی او پونچھ، ڈاکٹر سرفراز میر علیگ، ڈاکٹر محمد الیاس پروفیسر ڈگری کالج مہنڈر، ڈاکٹر اسد عمران پروفیسر ڈگری کالج مہنڈر اور دیگر مقررین نے اپنے گراں قدر تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ہاکیہ کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا؛ صدر محترم نے ہاکیہ اور جامعہ کی خدمات کو دیکھ کر دعاؤں سے نوازا۔تقریب کے اخیر میں سیرتی کوئز مقابلہ برائے ضلع پونچھ کے اول تا ششم پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب مساہمین ومساہمات کو والدین وسرپرستان کی موجودگی میں اول پوزیشن :شازیہ میر دختر حسن جمیل، ساکنہ قاضی موہڑہ تحصیل حویلی کو عمرہ ٹکٹ ،دوم پوزیشن : صائمہ خاتون دختر عبدالرزاق ساکنہ شیندرہ تحصیل حویلی،دوم پوزیشن :صائمہ معروف دختر محمد معروف ،ساکنہ شہباز نگر نزد ڈاک بنگلہ تحصیل مہنڈر ضلع پونچھ ،سوم پوزیشن :سمیرہ سلیم دختر محمد سلیم ساکنہ قصبہ تحصیل حویلی ضلع پونچھ ،چہارم پوزیشن :صائمہ کوثر دختر فیض اکبر ،ساکنہ سہڑی چوہانہ تحصیل حویلی ضلع پونچھ ،پنجم پوزیشن : سرفراز احمد ولد محمد بشیر ،ساکن ننگالی تحصیل حویلی ضلع پونچھ ،ششم پوزیشن:میمونہ بیگم دختر محمد اسلم ساکنہ ڈینگلہ تحصیل حویلی ضلع پونچھ کو بصورت چیک انعامات سے نوازا گیا ۔ اس پر وقار اور سعید موقع پر ہاکیہ انتظامیہ تمام خوش نصیب امیدواران کو ان کے والدین سمیت مبارک باد پیش کرتی ہے جنھوں نے سیرتی کوئز مقابلہ برائے ضلع پونچھ میں پوزیشن حاصل کیں۔سیرتی کوئز مقابلہ برائے ضلع پونچھ کے نگراں انجینئر ارشاد اعظم وائس چیئرمین اکیڈمی، کنونئیر ڈاکٹر پروفیسر سرفراز میر اورمیڈیا انچارج سہیل احمد بلالی کو بھی گراں قدر انعامات سے نوازا گیا ۔ پیش نظر رہے کہ تقریب سعید میں طلبہ وطالبات کے والدین ووسرپرستان کی مخصوص تعداد شریک پروگرام رہی ۔اس نورانی مجلس کا اختتام دعا پر ہوا۔ اس موقع پر تمام معززین اور مہمانوں نے ادارہ کے بانی حضرت مولانا شہزاد اعظم انوری کی کاوشوں کی سراہنا کی اور ان سے گزارش کی کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کا انعقاد کرتے رہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا