سجاد حسین
کرگلامام الانبیائؑ کی بیٹی سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہرہ علیہ سلام کے یوم ولادت کے با سعادت موقع پر کرگل میں پر وقار تقاریب کا انعقاد عمل میںلایا گیا واضح رہے اس موقع پر امام خمینی کا جنم دن بھی منایا گیا جس کے سلسلہ میں سی مہدی آڈیٹوریم ہال کرگل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور اس دن کو انجمن بہبودی سعدات نے ”یوم مادر“ کے طور پر منایا جہاں انجمن جماعت علماءآثنا اشاریہ ، امام خمینی میموریل ٹرسٹ اور انجمن صوفیا نور بخشیہ کے نمائندگان موجود تھے ۔وہیں اس موقع پر چیئر مین و چیف ایگزکیوٹیو کونسلر لداخ ایٹونامس ہل ڈیولپمنٹ کونسل کرگل کاچو احمد علی خان ، ایگزیکیوٹیو کونسلر محمد حسین اور تحصیلدار کرگل محمد سلیم وزیر بھی موجود تھے جبکہ تقریب کی صدارت سید جمال الدین موسوی سابق انجمن جماعت علماءکرگل نے کی۔سیدہ کائنات کے یوم ولادت کے موقع پر حسینی پارک اور جعفریہ اکیڈمی برائے جدید تعلیم میں پروقارر تقاریب کا اہتمام زینبیہ وومین ویلفئر سوسائٹی اور حیات فاطمہ نے کیا اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔اس کے ساتھ ساتھ سنکو، سورو، انجمن صاحب زماں اور انجمن انقلاب مہدی نے بھی اس دن کو تزک و اختشام سے منایا ۔