حج اور سستا ہوا

0
0

مختار عباس نقوی کی ناراضگی پر ری ٹنڈرنگ
یواین آئی

نئی دہلیسفر حج میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مہنگے قیام اور نقل وحمل کی طے شدہ لاگت کوناراضگی کے ساتھ مسترد کر تے ہوئے اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے نئے سرے ٹنڈرر طلب کر کے ہندستانی عازمین کوزبردست راحت پہنچائی ہے ۔ری ٹنڈرنگ کے بعدجو سفر حج کی تاریخ میں پہلی بار ہوئی ہے ، مکہ اور مدینہ منورہ میں قیام اور نقل وحمل میں ہندستانی حاجیوں کی کوئی 28 کروڑ روپے کی بچت ہو گی۔ ہوائی کرائے میں بھی اس بار حاجیوں کے 57کروڑ روپے بچ رہے ہیں۔مسٹر نقوی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے آج یہاں بتا یا کہ مدینے میں قیام کے لئے 950ریال طے کیا گیا تھا وہ ری ٹنڈرنگ کے بعد 900ریال طے پایا ہے ۔ اسی طرح نقل و حمل کا کرایہ بھی کم کیاگیا ہے ۔ جس سے فی حاجی اخراجات میں مجموعی طور پر 63ریال کی کمی آئے گی۔وزیر موصوف نے کہا کہ اس طرح انہوں نے ذمہ داری فکس کرنے کی حد تک سخت قدم اٹھاتے ہوئے اخراجات کو مہنگا کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ ٹرانسپورٹ کے لئے سابقہ موقع پر جہاں 50ریال طے تھا اُسے بھی اس مرتبہ 48ریال مقرر کیا گیا ہے ۔مہنگی لاگت پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے ہندستانی سفارخانے اور قونصل خانے کوری ٹنڈرنگ کا جو حکم دیا تھا اس پر عمل ہندستانی حاجیوں کے حق میں سود مند ثابت ہوا۔اسی کے ساتھ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حاجیوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ دونوں ہی مقامات پر اس مرتبہ صحت کی دیکھ ریکھ کی سہولتوں کا دائرہ بھی بڑھایا گیا ہے ۔اس مرتبہ سفر حج میں 1.75لاکھ ہندستانی مسلمان سفر حج کریں گے جو آزادی کے بعد سے اب تک کی سب سے ے بڑی تعداد ہے ۔ان عازمیں حج میں قریب 48 فیصد خواتین شامل ہیں جن کی ضرورتوں کی خاص دیکھ ریکھ کیلئے ہر طیارے میں 13 خواتین کا دستہ بھی ساتھ رہے گا۔مسٹر نقوی نے مزید کہا کہ تقریباً بیس برسوں کے بعد ایک بار پھر ہندوستانی عازمین کو بحری راستے سے آئندہ سال 2019 سے سفر حج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے جس کے لئے گلوبل ٹنڈر سے کام لیا جارہا ہے تاکہ جس قدر ممکن ہو اخراجات میں کمی لائی جا سکے ۔ممبئی سے جدہ کی دوہزار 30تین سوناٹیکل میل کی دوری چارسے پانچ دنوں میں پوری کی جاسکتی ہے ۔ اس مرتبہ کوئی تیرہ سو خواتین محرم کے بغیر حج کریں گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا