حالیہ بارشوں کی وجہ سے دلوگڑا گاؤں کے لوگوں کو ہوہی مشکلات

0
0

جن لوگوں کے گھروں کو نقصان ہوا ان کو معاوضہ دیا جائے : سماجی کارکن کاکا سنگھ
شیراز چوہدری
راجوری ؍؍ حالیہ بارشوں کے دوران راجوری کے دلوگڑا گاؤں کے لوگوں کے گھروں میں پانی گیا جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی نقصان ہوا اسی سلسلہ میں اج صبح لوگوں نے دلوگڑا کے مقام پر سڑک بند کر کے احتجاج کیا اور انصاف کی اپیل کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سماجی کارکن پربجوت سنگھ مشہور کاکا سنگھ نے کہا کہ جن لوگوں کے گھروں میں پانی گیا ہے یہ سڑک کی تعمیر کرنے والے ادارہ کی وجہ سے گیا ہے انہوں نے کہا جو ادارہ اس سڑک کی تعمیر کر رہا ہے اس کو چاہیے تھا کہ ایک طرف سے سڑک کی تعمیر کو مکمل کر کے دوسری طرف سے کھولا جائے لیکن انہوں نے پوری سڑک کو برباد کر دیا ہے جس کی وجہ سے غریب لوگوں کو کافی نقصان ہوا ہے اس موقع پر کاکا سنگ نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ جن لوگوں کے گھروں کو نقصان ہوا ان کو جلد از جلد معاوضہ دیا جائے موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے تحصیلدار راجوری بھی موقع پر پہنچے اور لوگوں کو یقین دان اطلاحی کہ اپ کا جو بھی نقصان ہوا اس کی برپائی ہوگی اس کے بعد سڑک کو کھولا گیا یاد رہے کہ اس واقعے میں تعمیر شدہ ایک کلوٹ بھی ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کے گھروں میں پانی گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا