جے شنکر اور بلنکن نے ٹوکیو میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا

0
0

ٹوکیو، 28 جولائی (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر جو کواڈ میں شامل ممالک (ہندوستان، امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا) کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کے لیے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو پہنچے، نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے اتوار کو ملاقات کی۔
مسٹر جے شنکر نے ‘ایکس’ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ دونوں فریقوں نے علاقائی اور عالمی مسائل پر وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہاکہ "آج ٹوکیو میں مسٹر بلنکن سے مل کر بہت اچھا لگا۔ ہمارا دوطرفہ ایجنڈا آگے بڑھ رہا ہے۔ علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔ کل چار وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے منتظر ہوں۔
ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ معاون وزیر (جنوبی اور وسطی ایشیائی امور) ڈونلڈ لو اور امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر بھی موجود تھے۔ مسٹر جے شنکر کے ساتھ جاپان میں ہندوستان کے سفیر سبی جارج بھی تھے۔
مرکز میں مسلسل تیسری بار مودی حکومت کے قیام اور مودی سرکار-3 میں وزیر خارجہ کی ذمہ داری ملنے کے بعد مسٹر جے شنکر اور مسٹر بلنکن کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا