لازوال ڈیسک
جموں؍؍ آج جموں جوائنٹ اسٹوڈنٹس فیڈریشن (جے جے ایس ایف) کے عہدیداروں، طلبائ، عملے اور دیگر سرکردہلیڈران نے 1966 کے طلبہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے جموں کاز کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔وہیں جے جے ایس ایف کے متعدد رضاکاروں کی قیادت میں پشویندر سنگھ منہاس ریاستی صدر جے جے ایس ایف اور اتل ریاستی نائب صدر جے جے ایس ایف نے 1966 کے طالب علم شہیدوں کو پھول چڑھائے اور پھر جی جی ایم سائنس کالج کے شہیدی اسٹال میں ہوانا کیا۔ اس موقع پر جے جے ایس ایف کے رضاکاروں نے حلوہ پرساد بھی تقسیم کیا۔اس دوران کلسٹر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر بیچن لال، راجیش کمار گپتا پرنسپل جی جی ایم سائنس کالج، ڈاکٹر سریندر کمار پرنسپل ایس پی ایم آر کالج آف کامرس، ڈی این مہتا کے ساتھ دیگر معززین نیفاسٹ پر بیٹھے لوگوں کو جوس پیش کیا۔اس موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے مزید بات کرتے ہوئے پشویندر سنگھ (صدر جے جے ایس ایف) نے کہا کہ 1966 میں اس وقت کی حکومت نے ایگریکلچرکالج کو جموں سے کشمیر (سوپور) منتقل کرنے کی کوشش کی اور جی جی ایم سائنس کالج کے طلباء نے حکومت کے اس اقدام کے خلاف احتجاج شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایجی ٹیشن کے دوران 4 طلباء شہید ہوئے جب پولیس نے مشتعل طلباء پر گولی چلائی۔ انہوں نے کہا کہ جے جے ایس ایف ہر سال 16، 17 اور 18 اکتوبر کو طلبہ کے یوم شہداء کے طور پر مناتی ہے اور جے جے ایس ایف کے چار کارکنان 16 اکتوبر کو تین دن تک بھوک ہڑتال پر بیٹھتے ہیں اور 18 اکتوبر کو جی جی ایم سائنس کالج کے شہیدی اسٹال پربھوک ہڑتال ختم کرتے ہیں۔