جے اینڈ کے یتیم فاؤنڈیشن کی جانب سے بیت ہلال چولگام کولگام میں رضاکاروں کی صلاحیت سازی کے سہ روزہ پروگرام کا انعقاد

0
0

عاجزی، خلوص، حکمت اور بے لوثی کو انسانیت کی خدمت کے بنیادی اصول :مقررین: سماجی خدمت کے میدان میں جدید اور سائنسی طریقہ کار اپنائیں
ؒلازوال ڈیسک
سری نگر؍؍سماجی خدمت کے بنیادی اصولوں کے بارے میں سمجھ بوجھ پیدا کرنے اور رضاکاروں کے درمیان جامع صلاحیت پیدا کرنے کے لیے، یتیم فاؤنڈیشن نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے یتیم خانہ بیت ا لہلال میں سہ روزہ صلاحیت سازی پروگرام کا انعقاد کیا۔سہ روزہ ورکشاپ میں فاؤنڈیشن سے متعلق رضاکاروں میں رضاکارانہ سماجی خدمت سے جڑے مختلف مسائل اور چیلنجوں کے بارے میں مفصّل جانکاری فراہم کی گئی۔مقررین نے رضاکاروں پر زور دیا کہ وہ سماجی خدمت کے شعبے میں جدید اور سائنسی طریقہ کار اپنائیں تاکہ زمینی سطح پر درپیش جدید چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔عاجزی، خلوص، حکمت اور بے لوثی کو انسانیت کی خدمت کے بنیادی اصول قرار دیتے ہوئے مقررین نے رضاکاروں پر زور دیا کہ وہ سماجی خدمت میں ابھرتے ہوئے عصری چیلنجوں، مسائل اور ان مسائل سے نمٹنے کے لیے علم، طریقہ کار اور ٹیکنالوجی سے خود کو لیس کریں .پونچھ اور راجوری جیسے دور دراز اور پہاڑی اضلاع سمیت جموں و کشمیر کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 150 سینئر رضاکاروں کے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے رضاکاروں کی طرف سے وقت، توانائی اور اپنے وسائل خرچ کرنے کے مخلصانہ جذبے کی تعریف کی۔ مقررین نے شرکاء پر زور دیا کہ اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ہمیشہ سرگرم عمل رہیں تاکہ غریب اور نادار افراد میں ایک مربوط پیشہ ورانہ انداز میں مدد کی جا سکے۔نامور کالم نگار اور مصنف ڈاکٹر معروف شاہ نے اپنی تقریر میں صوفیائے کرام کی مثالیں پیش کرتے ہوئے رضاکاروں پر زور دیا کہ وہ خانقاہ ماڈل پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی خدمت کریں۔ انہوں نے جے کے وائی ایف کو مشورہ دیا کہ وہ طلباء اور دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کے لیے سری نگر میں رہائشی کوارٹر قائم کرے تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔قبل ازیں پروگرام کے ایگزیکٹو ٹریننگز اینڈ گائیڈنس محمود الریاض نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں رضاکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں میں تنظیمی نظم و ضبط پر عمل کریں۔نامور اسلامی سکالر شوکت شاہین نے ’’نبوت سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سماجی زندگی‘‘ کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے رضاکاروں پر زور دیا کہ وہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کا خیال رکھتے ہوئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش کردہ تعلیمات پر عمل کریں۔ماہر تعلیم بشیر طالب نے "سماجی خدمت میں رضاکاروں کا کردار” پر اظہار خیال کرتے ہوئے JKYF کی انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ وہ جدید ترین تعلیمی آلات اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یتیم طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کریں۔سابق انکم ٹیکس آفیسر شبیر احمد ہنڈو نے موجودہ سرکاری اسکیموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انسانی امداد کی تنظیموں کو مشورہ دیا کہ وہ ان اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں اور تمام سرکاری قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کریں۔”سوشل سروس سیکٹر میں سوشل میڈیا کا کردار” کے بارے میں بات کرتے ہوئے سینیر رضاکار جاوید جواد نے خدمت خلق کے کام اور پیغام کو لوگوں کے موثر انداز میں لوگوں تک پہنچانے میں سوشل میڈیا کے رول پر تفصیلی روشنی ڈالی۔۔ انہوں نے رضاکاروں پر زور دیا کہ وہ معاشرے کے فائدے کے لیے سماجی اقدار کو مد نظر رکھ کر خدمت خلق کے جذبے کو اجاگر کرنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مثبت اور معلوماتی مواد شیئر کریں۔فیروز احمد، سی ای او، ہیومن ویلفیئر رضاکارانہ تنظیم (HWVO) نے "ضرورت مند بچوں کے لیے متبادل دیکھ بھال اور رضاکاروں کا کردار” پر بات کرتے ہوئے متبادل دیکھ بھال کے ذریعے یتیم اور غریب بچوں کی تعلیم پر زور دیا۔انہوں نے یتیم فاؤنڈیشن کا ضلع پلوامہ میں ان کی نشاندہی پر پچاس سے زائد مستحق بچوں کو ماہوار تعلیمی وظائف فراہم کرنے پر تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر شیخ آرز، فزیو تھراپسٹ نے "فرسٹ ایڈ ٹریننگ” کے موضوع پر بات کرتے ہوے رضاکاروں کو ہنگامی حالات میں متاثر افراد کو فوری فسٹ ایڈ فراہم کرنے کے دوران برتنے والی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔ضلعی نمایندہ پلوامہ محمد امین بٹ نے اپنی تقریر میں معاشرے کے محروم طبقات کے ساتھ ہونے والے بے عزتی کے کچھ دردناک واقعات کا ذکر کیا۔ انہوں نے مستحق لوگوں کے مسائل کو ان کی نفسیاتی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے انتہائی احتیاط کے ساتھ حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سیکرٹری فنانس یتیم فاؤنڈیشن محمد اسحاق شیخ نے تنظیم کے قیام سے لے کر اب تک تنظیم کے کاموں، اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیل سے موجود رضاکاروں کو آگاہ کیا۔سینئر رضاکار نثار الحق نے "رحمت سب کے لیے” کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے قرآن پاک اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشادات کی روشنی میں رضاکاروں کو والدین، شریک حیات، رشتہ داروں اور بے سہارا لوگوں کے ساتھ ہمدردی اور محبت سے پیش آنے کی تلقین کی تاکہ دنیا اور آخرت میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جاسکے۔سماجی کارکن جاوید احمد نجار نے "سماجی خدمت میں پیشہ ورانہ مہارت کی ضرورت” کے موضوع پر بات کی۔ انہوں مستحقین کی مشکلات کے ازالے کے دوران 5 رہنما اصولوں پر عمل پیرا رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے رضاکاروں کو نصیحت کی کہ وہ عاجزی کے ساتھ کام کریں اور مستحقین سے براہ راست یا بالواسطہ کسی قسم کا فائدہ اٹھانے سے گریز کریں۔ماہر تعلیم شفیق خاکی نے غالب، اقبال، میر درد اور شیخ نوردین ولی (رح) کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہویرضاکاروں پر زور دیا کہ اللہ کی عبادت کے ساتھ ساتھ تمام ضرورت مند انسانوں کی مدد کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہیں۔سابق ADDC شیخ عبدل حامد (KAS) نے الہلال ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ چاولگام کولگام میں طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے پر اساتذہ اور بیت ہلال چاولگام کی انتظامیہ کی تعریف کی۔تقریب سے کریسنٹ کوآپریٹو لمیٹڈ کے ڈاکٹر امتیاز، سینئر رضاکار محمد یوسف بٹ اور ریسرچ اسکالر محمد عاقب نے بھی خطاب کیا۔بارہ مولہ کے ایک سینئر فزیکل ایجوکیشن ٹیچر محمد سلطان نے تین روزہ پروگرام کے دوران طلباء اور شرکاء کے جسمانی ورزش کے سیشنز کا انعقاد کیا۔چیئرمین محمد رفیق لون نے مہمانوں اور رضاکاروں کا شکریہ اداکرتے ہوے مقررین اور ماہرین پر زور دیا کہ وہ ذات پات، رنگ، نسل، علاقہ اور مذہب سے قطع نظر غریبوں، ضرورت مندوں اور ناداروں کی سماجی اقتصادی ترقی کے مقاصد اور اہداف کے حصول کے لیے رضاکاروں کی رہنمائی کے لیے یتیم فاؤنڈیشن کے ساتھ مسلسل جڑے رہیں۔ مسٹر لون نے واضح کیا کہ جے کے وائی ایف ایک پبلک ادارہ ہیجو ہر دوسال کے بعدجمہوری طریقے سے چیرمئین کا انتخاب کراتا ہے اور یہ کسی فرد یا افراد کے گروپ کی ذاتی ملکیت نہیں ہے بلکہ رجسٹرار آف سوسائٹیز کے دفتر سے زیر رجسٹریشن نمبر 3758_S 2001 کے تحت رجسٹرڈ ہے۔بیت ہلال کولگام کے اسکالرز نے تین روزہ پروگرام کے دوران مختلف پروگرام پیش کیے‘ انہوں نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور نوجوان نسل پر اس کے اثرات کے بارے میں ایک ڈرامہ پیش کیا۔ایونٹ کے سات سیشن جاوید جواد ، پیرجاوید احمد، محمد امین بٹ، شیخ عبدل غنی ،محمد انور ملک، محمود الریاض اور غلام نبی کھانڈے نے کئے۔رضاکاروں مفتی حافظ شاہد، حافظ شبیر (استاد)، مزمل گلشن، احسن اعزاز اور یاسر احمد (طلبہ) نے تلاوت کلام پاک کی جبکہ فاروق احمد (رضاکار)، حافظ شبیر، ساحل ایوب اور راحیل گلزار نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی۔ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (CEC) کے ممبر عبدالمجید لاوے اور ضلعی نمایندہ کولگام محمد سعد اللہ بٹ نے ملازمین اوررضاکاروں کے تعاون سے 3 روزہ تقریب کے انتظامات کئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا