لازوال ڈیسک
جموں؍؍بوریولی، ممبئی کے ایم ایل اے سنیل رانے نے پربودھاکر کیشو سیتارام ٹھاکرے ناٹیمندر، ممبئی میں یوم خواتین کے موقع پر اتھروا فاؤنڈیشن کے ’ویمن اچیورز ایوارڈز 2024 ‘کے دوران جموں و کشمیر کی پیرا آرچر شیتل دیوی کو نوازا۔رانے نے اس موقع پر شیتل دیوی کی جانب سے مہمان خصوصی میجر شیوانی نارنگ کو 5 لاکھ روپے کا چیک حوالے کیا۔
اس موقع پر رانے نے شیتل دیوی کی متاثر کن زندگی کی کہانی بھی سنائی۔شیتل جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے لوئیدھر گاؤں میں فوکومیلیا نامی نایاب بیماری کے ساتھ پیدا ہوئی تھی۔ بے مثال ہمت اور کچھ کرنے کے جذبے کے ساتھ، شیتل ایشیا کی واحد پیرا آرچر بن گئیں۔ انہیں اس سال جنوری میں صدر جمہوریہ ہند سے ارجن ایوارڈ ملا تھا۔اتھروا فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر سال ویمن اچیورز ایوارڈز کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں ان نامور خواتین کو اعزاز دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے کام سے سماجی زندگی میں ایک الگ پہچان بنائی ہے۔