جے اینڈ کے بینک نے سرینسر میں ایزی بینکنگ یونٹ کھولا

0
0

ای بی یو علاقے کے لوگوں کو بینکنگ کی بنیادی سہولیات فراہم کرے گا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍دور دراز علاقوں کے لوگوں کو آسان بینکنگ خدمات فراہم کرنے کے اپنے مشن کو جاری رکھتے ہوئے، جے اینڈ کے بینک نے آج جموں کے سرینسر میں ایک ایزی بینکنگ یونٹ (ای بی یو) کا آغاز کیا۔ واضح رہے ای بی یو علاقے کے لوگوں کو بینکنگ کی بنیادی سہولیات جیسے کیش ڈپازٹ، کیش نکالنا، اکاؤنٹ کھولنا وغیرہ فراہم کرے گا۔
اس موقع پربینک کے جنرل منیجر اور ڈویژنل ہیڈ (جموں) سنیت کمار نے ای بی یو سرینسر کا ای-افتتاح زونل ہیڈ (جموں) راجیش دوبے، کلسٹر ہیڈز کے ساتھ علاقے کے منتخب عوامی نمائندوں، ممتاز افراد اور مقامی باشندوں کی موجودگی میں کیا۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈویژنل ہیڈ نے لوگوں کو ان کے مقام اور حیثیت سے قطع نظر عالمی معیار کی بینکنگ سہولیات فراہم کرنے میں بینک کے تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم مختلف جغرافیوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی خدمت کے لیے اپنے قدموں کے نشانات کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ جدید ترین بینکنگ سہولیات اور مالیاتی خدمات کو ان کے قریب ترین ممکنہ مقامات تک پہنچاتے رہیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا