چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی پبلک ہیلتھ اینڈ سینی ٹیشن نے جے ایم سی عملے میں تعریفی اسناد تقسیم کیں
لازوال ڈیسک
جموں//چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی پبلک ہیلتھ اینڈ سینی ٹیشن جموں میونسپل کارپوریشن کی طرف سے ارون کمار کھنہ کے ساتھ کلبھوشن کھجوریا (جے کے اے ایس) جوائنٹ کمشنر ہیلتھ اینڈ سینی ٹیشن اور۔ ڈاکٹر ونود شرما ہیلتھ آفیسر، جموں میونسپل کارپوریشن نے آج یہاںجے ایم سی کے عملے کو تعریفی سرٹیفکیٹ دی۔وہیںملازمین میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران کھنہ نے کہا کہ جے ایم سی کے ملازمین میونسپل کارپوریشن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے بغیر ہم کچھ نہیں کر سکتے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جموں کو سمارٹ اور کچرے سے پاک شہر بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔کھنہ نے ملازمین کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تعریفی اسنا دپیش کی۔