جی-20 کی تمام پارلیمنٹ کوماحول دوست طرز زندگی کو عوامی تحریک بنانے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے: برلا

0
0

نئی دہلی، // ہندوستان نے جی-20 گروپ کے رکن ممالک کی پارلیمنٹ کے اسپیکروں سے آج مطالبہ کیا کہ وہ ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ پر محض پالیسیاں اور قوانین بنانے سے مطمئن نہ ہوں بلکہ عوام کو اس بات کی ترغیب دینی چاہیے کہ اپنے روزمرہ کے معمولات کو بدل کر اس سمت میں سب مل کر اپنا حصہ ڈالیں۔

پی-20 سربراہی اجلاس سے پہلے یہاں ماحول دوست طرز زندگی پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی صدارت میں آج یہاں ‘پارلیمنٹ فورم آن لائف’ کی ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جنوب مغربی دہلی کے دوارکا میں نو تعمیر شدہ بین الاقوامی کانفرنس اور نمائشی مقام یشوبھومی میں منعقد اس میٹنگ میں جی-20 ممالک کی پارلیمانوں کے اسپیکر یا پریزائیڈنگ افسران نے شرکت کی۔ مسٹر برلا اور بہت سے مہمان سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ایکسپریس میٹرو ٹرین میں سوار ہو کر کانفرنس کے مقام پر پہنچے۔

اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے مسٹربرلا نے جمہوریت کی ماں ہندوستان کی سرزمین پر مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کا موضوع دنیا کے مشترکہ مستقبل سے وابستہ ہے۔ اسی لیے ماحولیات سے متعلق موضوعات کوپی-20 کے مرکز میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں اس انتہائی اہم موضوع پر آپ کی قیمتی تجاویز راستہ دکھائیں گی۔

لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ ہماری ہندوستانی ثقافت اور روایات میں ماحولیات کو انسانی زندگی کا لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے۔ فطرت کا احترام کرنا ہماری اقدار میں شامل ہے۔ ہماری قدیم تحریروں میں کہا گیا ہے کہ ’’جو فطرت کی حفاظت کرتے ہیں، فطرت ان کی حفاظت کرتی ہے۔‘‘ اور یہ ماحولیاتی تحفظ کا بنیادی احساس بھی ہے۔ بدلتے ہوئے تناظر میں، آج دنیا کا کوئی بھی ملک موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے اچھوتا نہیں ہے۔ ہم دنیا کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہیں، اس لیے اس سمت میں ٹھوس کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا