جی ڈی سی کٹھوعہ کے زیر اہتما م قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر خصوصی لیکچر کاا نعقاد

0
0

پروگرام میں تقریباً 200 طلباء اور فیکلٹی ممبران نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍شعبہ تعلیم جی ڈی سی کٹھوعہ کی جانب سے کالج کے مختلف شعبہ جات اور اسٹریمز کے فیکلٹی ممبران اور طلباء کے لیے قومی تعلیمی پالیس-2020 کے نفاذ میں اساتذہ کی ذمہ داریاں اور کردار کے موضوع پر خصوصی گیسٹ لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ وہیںپروگرام میںنامور ماہر تعلیم اور محقق پروفیسر سبھاش گکھڑ، سابق چیئرمین اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن پنجاب یونیورسٹی چندی گڑھ بطور ریسورس پرسن شامل ہوئے ۔اس پروگرام میں تقریباً 200 طلباء اور فیکلٹی ممبران نے پورے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔تاہم پروگرام کا آغاز وائس پرنسپل اور سینئر فیکلٹی ممبران کے ساتھ ریسورس پرسن کی طرف سے روایتی چراغاں سے ہوا۔ وہیںخطبہ استقبالیہ ڈاکٹر رام سنگھ ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اور کوآرڈینیٹر اگنو نے دیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ریسورس پرسن، وائس پرنسپل، فیکلٹی ممبران، طلباء ، آرگنائزنگ ٹیم اور کالج کے معاون عملے کا شاندار استقبال کیا۔اس دوران ریسورس پرسن پروفیسر سبھاش گکھڑ نے قومی تعلیمی پالیسی-2020 کے نفاذ کے لیے مختلف مداخلتوں اور پالیسی کو عملی جامہ پہنانے اور اسکول اور اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بلند کرنے میں اساتذہ کے کردار اور ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کی۔ انہوں نے قومی تعلیمی پالیسی-2020 کے بنیادی مرحلے سے لے کر اعلیٰ تعلیم تک کے مختلف پہلوؤں کو تفصیل سے پیش کیا۔ لیکچر کے بعد سوالیہ نشست کا انعقاد بھی کیا گیا اور کثیر تعداد میں طلباء نے پالیسی کے حوالے سے سوالات کیے جن کے ریسورس پرسن نے تسلی بخش جوابات دیے۔دریں اثناء اپنے پیغام میں کالج کی پرنسپل پروفیسر سیما میر نے قومی اہمیت پر مبنی اس طرح کے لیکچر کے انعقاد پر محکمہ تعلیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کالج کے تمام فیکلٹی ممبران پر زور دیا کہ وہ ایسے پروگراموں اور سرگرمیوں کا انعقاد کریں تاکہ طلباء کو آگاہ کیا جا سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا