سمپوزیم مقابلے میں پندرہ سے زیادہ رضاکاروں نے حصہ لیا،طاہرہ خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍نیتا جی سباش چندر بوس کی 128 ویں یوم پیدائش کے موقع پر، شعبہ تاریخ نے این ایس ایس یونٹس جی ڈی سی کٹھوعہ کے ساتھ مل کر آج نیتا جی سباش چندر بوس کی زندگی اور ان کی شراکت کے موضوع پر سمپوزیم مقابلے کا انعقاد کیا۔وہیں سمپوزیم مقابلے میں پندرہ سے زیادہ رضاکاروں نے حصہ لیا۔اس مقابلے میں ظاہرہ خان، سواتی شرما، گولڈی دیوی پہلی، دوسری اور تیسری قرار پائی۔ وہیںدیگر شرکاء کو شرکت کے سرٹیفیکیٹس کے ساتھ تسلیم کیا گیا۔واضح رہے یہ پروگرام نیشنل یوتھ ویک کے تحت منعقد کیا گیا ۔یہ دن نیتا جی کے بے مثال جذبے اور قوم کے لیے بے لوث خدمات کو یاد کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔اس موقع پر شعبہ تاریخ کے سربراہ پروفیسر منموہن سنگھ نے اجتماع سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے حاضرین کو آگاہ کیا کہ انہوں نے 1943 میں پہلی انڈین نیشنل آرمی (آئی این اے) آزاد ہند فوج کی بنیاد رکھی اور ایک مسلح بغاوت کا اعلان کیا اور ہزاروں ہندوستانی نوجوانوں کو اس میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔ اس تقریب کا انعقاد پرنسپل پروفیسر سیما میر پرنسپل جی ڈی سی کٹھوعہ کی سرپرستی اور پروفیسر منموہن سنگھ ہیڈ ڈپارٹمنٹ آف ہسٹری اور این ایس ایس پروگ آفیسر ڈاکٹر کلبیر سنگھ، ڈاکٹر پنکی اور ڈاکٹر اروند کمار کی نگرانی میں کیا گیا۔