جی ڈی سی کٹھوعہ (بوائز) میں سات روزہ سرمائی کیمپ کا افتتاح کیا گیا

0
0

گود لیے گئے گاؤں میں مقامی لوگوں کے لیے آگاہی کیمپ کا ہوگا انعقاد
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍جی ڈی سی کٹھوعہ بوائزکے این ایس ایس یونٹس نے آج سات روزہ خصوصی سرمائی کیمپ کا افتتاح کیا جوکالج پرنسپل پروفیسر سیما میر کی سرپرستی میں 19 مارچ 2024 کو اختتام پذیر ہوگا۔واضح رہے یہ این ایس ایس کا ایک اہم اقدام ہے، اور اس کا مقصد شرکاء کو ذاتی ترقی اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دیتے ہوئے معاشرے میں بامعنی اور بے لوث حصہ ڈالنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔اس افتتاحی تقریب میں سینئر ترین فیکلٹی ممبران ڈاکٹر سنجے کرلوپیا، ڈاکٹر یش پال، ڈاکٹر رام سنگھ، پروفیسر شیوانی کوتوال، ڈاکٹر منموہن سنگھ، ڈاکٹر جے ایس سودن اور مختلف فیکلٹی ممبران نے اس موقع پر اپنی بے لوث موجودگی کے ساتھ شرکت کی۔
وہیںڈاکٹر جے ایس سودن، ایچ او ڈی فزیکل ایجوکیشن اور ڈاکٹر رام سنگھ ایچ او ڈی ایجوکیشن نے بھی اس موقع پر تبادلہ خیال کیا اور گود لیے گئے گاؤں میں مقامی لوگوں کے لیے معلوماتی کیمپ کے انعقاد کے لیے این ایس ایس کے رضاکاروں اور پروگرام افسران کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی جس سے عوام کے لیے بہت سے مواقع کھلیں گے۔ تاہم رسمی خطبہ استقبالیہ ڈاکٹر کلبیر سنگھ نے پیش کیا جبکہ شکریہ کی تحریک ڈاکٹر پنکی نے پیش کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا