جی ڈی سی نیلی نالہ ادھم پور نے SVEEP کے تحت ایک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا

0
0

پروگرام کا مقصد طلباء کو انتخابی خواندگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے :پروفیسر ہنس راج
لازوال ڈیسک
جموں؍؍این ایس ایس یونٹ اور آئی کیو اے سی سیل، گورنمنٹ ڈگری کالج نیلی نالہ، ادھم پور نے سیسٹیمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسیپشن پروگرام (SVEEP) کے بینر تلے آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا، اس تقریب کا آغاز ووٹرز کے عہد کے ساتھ کیا گیا تھا جس میں تمام طلبا کے ساتھ ساتھ تمام فیکلٹی نے شرکت کی۔ واضح رہے یہ پروگرام کالج کے پرنسپل پروفیسر ہنس راج کی قابل رہنمائی میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس موضوع پر آگاہی لیکچر ڈاکٹر اختر حسین اور ڈاکٹر نشاط خان نے دیا۔ وہیںآگاہی پروگرام میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔دریں اثناء تقریب کا آغاز پرنسپل پروفیسر ہنس راج کے کلیدی خطبہ سے ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس پروگرام کا مقصد طلباء کو انتخابی خواندگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے اور انہیں انتخابی عمل میں مؤثر طریقے سے حصہ لینے کے لیے علم سے بااختیار بنانا ہے تاکہ کوئی ووٹر پیچھے نہ رہ جائے۔وہیںڈاکٹر اختر حسین اور ڈاکٹر نشاط خان نے طلباء کو انتخابی فہرست میں اپنے اندراج کو یقینی بنانے کی ترغیب دی تاکہ مضبوط جمہوریت کے لیے آنے والے انتخابات میں شرکت کو بڑھایا جا سکے۔اس پورے پروگرام کا اہتمام ڈاکٹر سنیل تنوچ، پروفیسر شائستہ یاسمین، ڈاکٹر اختر حسین، ڈاکٹر ظہور میر، ڈاکٹر نشاط خان اور ڈاکٹر ماہیما بھگت نے کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا