جی ڈی سی نیلی نالہ ادھم پور نے پنچ پران عہد لینے کی تقریب کا اہتمام کیا

0
0

حلف برداری میں کالج کے پرنسپل، تدریسی، نان ٹیچنگ سٹاف اور طلباء نے شرکت کی
لازوال ڈیسک
ادھم پور؍؍’میری مٹی میرا دیش‘ ملک گیر مہم اور آزادی کا امرت مہوتسو کے بینر تلے منعقد کیے جانے والے پروگرام کے سلسلے کے ایک حصے کے طور پر، گورنمنٹ ڈگری کالج نیلی نالہ ادھم پور کی این ایس ایس یونٹ نے آج پنچ پران عہد لینے کی تقریب کا انعقاد کیا۔وہیںتقریب حلف برداری میں کالج کے پرنسپل، تدریسی، نان ٹیچنگ سٹاف اور طلباء نے شرکت کی۔ یہ عہد بالترتیب انگریزی اور ہندی دونوں زبانوں میں بی اے سمسٹر پانچ کے طلباء روپالی راجپوت اور نتن شرما نے پڑھ کر سنایا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل پروفیسر ہنس راج نے اس بات پر زور دیا کہ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد تمام انسانوں کو بہتر بنانا ہے جو کہ بنیادی ثقافت کے تانے بانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری مٹی میرا دیش مہم ہمارے بہادر مرد و خواتین کو عزت دینے کے لیے ملک میں شروع کی جا رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا