مضمون نویسی، فوٹوگرافی، پینٹنگ اور ویڈیو گرافی کے مقابلے منعقد کئے گئے
لازوال ڈیسک
جموں// کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راکیش کمار کول کی سرپرستی میں جی ڈی سی مڑہ کے انٹرنل کوالٹی ایشورنس سیل نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے زیراہتمام جموں و کشمیر کے یو ٹی یوم تاسیس کے موقع پر دو روزہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔وہیںتقریب میں مضمون نویسی کا مقابلہ، فوٹوگرافی کا مقابلہ، پینٹنگ اور ویڈیو گرافی کا مقابلہ ہوا۔کالج کے پرنسپل نے اپنے خطاب میں ان مثبت تبدیلیوں پر روشنی ڈالی جو جموں و کشمیر کو یونین ٹیریٹری کے طور پر بنائے جانے کے بعد سے رونما ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ 31 اکتوبر 2023 کو ‘یونین ٹیریٹری یوم تاسیس’ کے طور پر منا رہی ہے جس کا موضوع ہے "بدلتا جموں کشمیر،بڑھتا جموں کشمیر؛ امان اور طارق کی نئی تصویر”۔مضمون نویسی کے مقابلے میں بی اے پانچ ویں سمسٹر کی پریرنا نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سنجنا بھگت بی اے پانچ ویں سمسٹر نے دوسری اور بی اے پہلی سمسٹر کی شیوالی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وہیںپینٹنگ مقابلے میں، مشو دیوی نے پہلی پوزیشن حاصل کی، اس کے بعد سنجنا دیوی نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جب کہ رندیپ نے تیسرا مقام حاصل کیا۔بی ایس سی سوئم کے پونیت کمار اور بوبی کمار نے فوٹوگرافی مقابلے میں پہلا اور دوسرا رینک حاصل کیا، اس کے بعد سدیکشن نے فوٹوگرافی مقابلے میں تیسرا رینک حاصل کیا۔ ویڈیو گرافی مقابلے میں بی ایس سی کی دکشا دیوی نے پہلا رینک حاصل کیا، جبکہ جیون کیتھ اور لکھبیر سنگھ نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔وہیں اس تقریب کا اہتمام آئی قیو اے سی کمیٹی کے اراکین نے کیا تھا۔جس میںکل 50 طلباء نے ان سرگرمیوں میں حصہ لیا، طلباء میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔