طلباءنے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اتحاد و یکجہتی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے نعرے لگائے
لازوال ڈیسک
جموںجی ڈی سی مرہین کے ریڈ ربن کلب اور الیکٹورل لٹریسی کلب نے ’بلڈ دا نیشن‘کے موضوع پر ریلی کا انعقاد کیا۔اس پروگرام کا انعقاد کالج کی پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) انوپما کی سرپرستی میں کیا گیا۔ وہیںگپتا اپنے خطاب میںکہاکہ نوجوان ہمیشہ ملک کی ترقی کے لیے خاموشی سے کام کریں گے اور خطرے میں پڑنے والے اپنے ہندوستانیوں کی مدد کرنے کے لیے تیار رہیں گے۔ نہوں نے طلباءکی حوصلہ افزائی کی کہ آج کے نوجوان ذہن کل کے رہنما، مفکر، معمار اور اختراع کار بنیں گے۔یاد رہے تقریب کا انعقاد ڈاکٹر بلبندر سنگھ، نوڈل آفیسر (ریڈ ربن کلب) کی نگرانی میں کیا گیا ۔ اس موقع پر فیکلٹی ممبران میں پروفیسر سندیپ چودھری، ڈاکٹر ارون دیو سنگھ، پروفیسر انوپ شرما، ڈاکٹر منیشا دیوی، ڈاکٹر شلو رانی اور پروفیسر منو سینی شامل تھے۔دریں اثناءریلی میں کالج کے طلباءنے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اتحاد و یکجہتی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے نعرے لگائے۔