ریسورس پرسن نے اعضاء کے عطیہ اور سوٹوکے بنیادی مقصد پر تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
سندربنی؍؍ جی ڈی سی سندربنی نے جموں و کشمیر اسٹیٹ آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے اعضاء کے عطیہ پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔اس موقع پر انشو شرما (میڈیا کنسلٹنٹ سوٹوجموںو کشمیر) سیمینار کے ریسورس پرسن تھے۔ انہوں نیتقریب کے موضوع کے بارے میں طلباء کو روشناس کرایا۔ انہوں نے اعضاء کے عطیہ اور سوٹوکے بنیادی مقصد اور حکومت کی مختلف پالیسیوں کے بارے میں پی پی ٹی پریزنٹیشن دی۔اس موقع پرپروفیسر کلدیپ راج شرما نے ریسورس پرسن کا باقاعدہ خیر مقدم کیا اور ریسورس پرسن کو گلدستہ پیش کیا۔ وہیںسیمینار میں دیویندر کمار، ڈاکٹر اکھل کھجوریا، ڈاکٹر راکیش کمار نے طلباء کے ساتھ شرکت کی۔واضح رہے یہ پورا پروگرام کالج پرنسپل ڈاکٹر کے کے شرماکی نگرانی میں منعقد ہوا۔