خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے سے خواتین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے:مقررین
لازوال ڈیسک
جموں؍؍یوم دستور کی تقریبات کے تسلسل کے طور پرجی ڈی سی سدھرانے ’میرا آئین میرا فخر‘ کے تحت جنسی ہراسانی ایکٹ (POSH) پر طلباء میں بیداری پھیلانے کے لیے ایک ڈیجیٹل پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔وہیں تقریب کا آغاز ادبی کمیٹی کی کنوینر ڈاکٹر میشا بھگت کے تاریخی پس منظر اور ضرورت اور ہندوستان میں پوش ایکٹ کے بارے میں دیے گئے رسمی تعارف سے ہوا۔اس پروگرام پوش ایکٹ پر تفصیلی ڈیجیٹل دستاویزی فلم کی نمائش اور تقریب میں پیش کردہ فیکلٹی ممبران کے ساتھ طلباء کے درمیان ایک جامع بحث پر مشتمل تھا۔ اس دستاویزی فلم بنیادی طور پر کام کی جگہ پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور اس کی ممانعت، روک تھام اور ازالے سے متعلق تھی۔ وہیںدستاویزی فلم میں طلباء کو پوش ایکٹ کی دفعات اور تمہید اور اس کے ارتقاء کی تاریخ کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور انہوں نے مزید معلومات فراہم کی کہ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے سے خواتین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔