تقریب میں مختلف سمسٹرز کے طلباء نے شرکت کی،سمسٹر ششم کے عاشق علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍عالمی یوم ماحولیات کو منانے کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کے تسلسل میں، جی ڈی سی سدھرا کے این ایس ایس یونٹ نے آئی کیو اے سی کے زیراہتمام 4 جون 2024 کو مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا۔ اس مقابلے کا تھیم ’زمین کی بحالی، صحرائی اور خشک سالی کی لچک‘ تھا جو ان کے سال کے عالمی یوم ماحولیات کی مہم پر مبنی تھا جو ’ہماری زمین، ہمارا مستقبل‘ کے نعرے کے تحت زمین کی بحالی، صحرائی اور خشک سالی سے لچک پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
اس تقریب میں مختلف سمسٹرز کے طلباء نے شرکت کی۔ اس مقابلہ کے جج ڈاکٹر ہرپریت کور، اسسٹنٹ پروفیسر پولیٹیکل سائنسز اور پروفیسر شونیما ملہوترا، اسسٹنٹ پروفیسر، سوشیالوجی کالج نے کیا۔ وہیںپہلی پوزیشن بی اے سمسٹر ششم کے عاشق علی نے حاصل کی جبکہ سمسٹر ششم کی رفعت آرا اور بی اے سمسٹر دوم کی سوہانی بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہیں۔
اس تقریب کے انعقاد کا بنیادی مقصد طلباء کو اس مسئلے پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور ان کی بات چیت کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی ترغیب دینا تھا۔وہیں مضمون لکھنے میں ان کے اپنے علم اور تحریری مہارتوں کا استعمال شامل ہے۔ مزید یہ کہ ماحولیات کے مسائل سلگتے ہوئے مسائل ہیں اور طلبہ کو ان سے آگاہ ہونے کی ضرورت ہے۔ اس لیے اس طرح کی سرگرمیاں طلبہ کو ہماری فطرت اور زمین کے تحفظ کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے منعقد کی جاتی ہیں۔