جی ڈی سی سدھرا نے تمباکو اور منشیات کی لت سے بچاؤ اور علاج سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا

0
0

مقررین نے منشیات کی لت کی وجوہات، علامات اور اثرات پر تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جی ڈی سی سدھرا نے ایس پی وی ایل جی فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر تمباکو اور منشیات کی لت سے بچاؤ اور علاج پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔واضح رہییہ تنظیم محکمہ صحت، جموں و کشمیر کی تکنیکی رہنمائی میں کام کر رہی ہے اور اسے جے اینڈ کے بینک اسپانسر کر رہا ہے۔وہیںپروگرام کے کونسلر میناکشی اور مسٹر جعفر تھے۔ اس پروگرام کا آغاز پروفیسر دیپا کاک، کنوینر،اے ڈی آر سی کے رسمی خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔ وہیںمیناکشی نے طلباء کو منشیات کی لعنت کے بارے میں بیدار کرنے کے لیے ایک لیکچر دیا۔ انہوں نے منشیات کی لت کی وجوہات، علامات اور اثرات پر غور کیا۔انہوں نے طالب علموں کو ان اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جو یہ تنظیم ان لوگوں کی روک تھام اور بحالی کے لیے اٹھا رہی ہے جو اس سنگین مسئلے کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ تاہم لیکچر کے بعد ایک انٹرایکٹو سیشن ہوا جس میں طلباء نے اپنے سوالات کئے۔ اس پروگرام کا اختتام پروفیسر شونیما ملہوترا، ممبراے ڈی آر سی کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔واضح رہے پروگرام کا انعقاد کالج پرنسپل ڈاکٹر جی ایس رکوال کی سرپرستی میں کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا