جی ڈی سی سدھرا نے آن لائن اور آف لائن عہد لینے کی تقریب کا اہتمام کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍میری مٹی میرا دیش مہم کے تیسرے دن، جی ڈی سی سدھرا کے این ایس ایس یونٹ نے آئی کیو اے سی کے زیراہتمام اور آزادی کا امرت مہوتسو کے بینر کے تحت ایک آن لائن اور آف لائن حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں پنج پران کی پاسداری کا وعدہ کیا گیا۔ واضح رہے 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے پنچ پران کے عہد میں بنیادی اصول ہیں۔وہیں این ایس رضاکاروں، طلبائ، قابل پرنسپل، کالج کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے نے مٹی کو تھامتے ہوئے کالج کے احاطے میں پنچ پران عہد لیا۔اس دوران آن لائن عہد کے لیے، میری مٹی میرا دیش مہم کی آفیشل ویب سائٹ پر رجسٹرڈ طلباء اور عملے نے عہد لیا، اپنی تصویریں پوسٹ کیں اور اپنے سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کیے۔ واضح رہے یہ پروگرام ڈاکٹر بی بی آنند، پرنسپل جی ڈی سی سدھرا کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔ اس تقریب کا انعقاد ڈاکٹر محمود احمد، پی او این ایس ایس یونٹ، پروفیسر دیپا کاک، ڈاکٹر ستبیر کور، ڈاکٹر انو شرما اور پروفیسر رودریکا کھجوریا کے فعال تعاون سے کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا