جی ڈی سی ریاسی کی این ایس ایس اکائی کی صفائی مہم جاری

0
0

تاریخی ورثے کی رونق برقرار رکھنے کیلئے بھیم گڑھ قلعہ میں صفائی مہم چلائی گئی
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍ تاریخی یادگار کے ارد گرد صاف ستھرے ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے، گورنمنٹ جنرل زوراور سنگھ میموریل ڈگری کالج، ریاسی کی نیشنل سروس اسکیم یونٹ نے آج بھیم گڑھ قلعہ میں 2 گھنٹے کی صفائی مہم کا انعقاد کیا۔اس موقع پر این ایس ایس پروگرام آفیسر پروفیسر اجے کمار کے ساتھ 30 سے زائد این ایس ایس رضاکاروں نے حصہ لیا جہاں ٹیم نے فضلہ اکھٹا کیا، جھاڑیوں کو ہٹایا اور داخلی دروازے سے قلعہ کے مرکزی علاقے تک جانے والے راستے کو صاف کیا۔واضح رہے قلعہ میں روزانہ صفائی کی کارروائیوں کے لیے ڈپٹی کمشنر ریاسی نے تمام محکموں کو شامل کرتے ہوئے ماہانہ شیڈول جاری کیا تھا۔ روسٹر کے مطابق، ایک محکمے کو ایک مخصوص دن اور تاریخ پر قلعہ کی صفائی کی ضرورت ہے جو روسٹر میں واضح طور پر بیان کی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا