جی ڈی سی ریاسی نے ضلعی سطح کے انٹر کالج ڈیکلیمیشن مقابلے کا انعقاد کیا

0
0

مقررین نے سچائی اور عدم تشدد کے گاندھیائی نظریات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا
لازوال ڈیسک
ریاسی// گورنمنٹ جنرل زوراور سنگھ میموریل ڈگری کالج ریاسی نے مہاتما گاندھی جی کی آئندہ یوم پیدائش کے موقع پر ضلعی سطح کے انٹر کالج ڈیکلیمیشن مقابلے کا انعقاد کیا۔اس مقابلے کا انعقاد شعبہ سیاسیات، شعبہ اردو، شعبہ انگریزی، کالج کی ثقافتی ،ادبی سرگرمیاں کمیٹی اور کالج کے این ایس ایس یونٹ کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ جی ڈی سی پونی، کٹرا، دھرماری، مہور اور ریاسی میں منعقدہ انٹرا کالج مقابلوں کے پانچ فاتحین نے حصہ لیا اور "سچائی اور عدم تشدد” کے گاندھیائی نظریات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب کا آغاز ڈوگری کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سوریتا شرما کے شکریہ کے رسمی ووٹ سے ہوا جس کے بعد شرکاء کی تقریریں ہوئیں۔بعد ازاں پرنسپل جی ڈی سی ریاسی ڈاکٹر کلوندر کور نے شرکاء اور طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں گاندھیائی نظریات کو اپنانے اور پرامن زندگی گزارنے کے لیے انہیں طرز زندگی بنانے کی ترغیب دی۔ پرنسپل جی ڈی سی دھرمری ڈاکٹر پریت پال کور اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا