جی ڈی سی ریاسی میں سویپ کے تحت آگاہی پروگرام کا انعقاد

0
0

طلباءنے جمہوریت میں ووٹروں کے اہم کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا
لازوال ڈیسک
ریاسی گورنمنٹ جنرل زوراور سنگھ میموریل ڈگری کالج ریاسی کے الیکٹورل لٹریسی کلب نے این سی سی اور این ایس ایس یونٹس کے ساتھ مل کرسویپ اقدام کے تحت ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔کالج میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں این ایس ایس کے تقریباً پچاس رضاکاروں،این سی سی کے تیس کیڈٹس اور متعدد دیگر طلباءنے پرجوش انداز نیں شرکت کی۔اس موقع پر ایک اعلانیہ مقابلہ منعقد کیا گیا، جہاں طلباءظفر اقبال، کاجل ٹھاکر، سنیل رائے، اتل کمار، سنن شرما، اور ویدانگ کٹوچ نے جمہوریت میں ووٹروں کے اہم کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
دریں اثناءمعروف ریسورس پرسن مسٹر سچن شرما، سویپ کے نوڈل آفیسر، اور مہک مہاجن، تحصیلدار بھومگ نے طلباءسے بات چیت کی اور ووٹر کے عہد کا انتظام کیا۔ اس پروگرام کا انعقاد پرنسپل ڈاکٹر محمد مزمل حسین کی سرپرستی اور پروفیسر بلدیو سنگھ کی کوآرڈینیشن میں کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد نوجوان ووٹروں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے اور جمہوری عمل میں حصہ لینے کے لیے تعلیم دینا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا