وزیر اعظم کی تقریر کی براہ راست نشریات کو بھی دیکھا گیا
لازوال ڈیسک
سانبہ //گورنمنٹ ڈگری کالج رام گڑھ نے نیشنل یوتھ فیسٹیول 2024 پر وزیر اعظم کی تقریر کی براہ راست نشریات کا اہتمام کرکے قومی یوم نوجوان کی تقریب کا آغاز کیا۔وہیں یہ تقریب پروفیسر ڈاکٹر گیتانجلیاندوترا کی نگرانی اور قابل رہنمائی میں منعقد کی گئی تھی۔ کالج کے پرنسپل جنہوں نے 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے قومی منصوبوں کی تشکیل میں ملک کے نوجوانوں کو فعال طور پر شامل کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کا اعادہ کیا۔وہیںجی ڈی سی رام گڑھ نے ریڈ ربن کلب کے تحت نیشنل یوتھ ڈے منانے کے لیے "سوامی وویکانند کے نظریہ” پر ایک سمپوزیم کا بھی اہتمام کیا۔ یہ دن ہر سال 12 جنوری کو ہندوستان کے سب سے بڑے رہنما اور نوجوانوں کی طاقت کے ماننے والے سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔وہیں تقریب شروع میں، پروفیسر سندیپ کماری، ایچ او ڈی، محکمہ تعلیم نے، نوجوانوں کو حوصلہ افزائی اور سوامی وویکانند کے نظریات کو پھیلا کر ملک کا بہتر مستقبل بنانے کے لیے قومی یوتھ ڈے منانے کے مقصد کے بارے میں طلباء سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کو یووا دیوس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ انہوں نے طلباء کو تعلیم دی اور ہندوستان میں اپنے حقوق کے بارے میں بیداری کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔وہیںکالج کے طلباء نے جوش و خروش سے سمپوزیم میں حصہ لیا اور سوامی وویکانند کی تعلیمات، اور فلسفہ پر اپنے خیالات پیش کئے۔وہیں پہلی پوزیشن چاہت تاڈیال نے حاصل کی، دوسری پوزیشن دیا جموال نے اور تیسری پوزیشن گیتانجلی نے حاصل کی۔