جی ڈی سی رام نگر ویمن ٹیم نے انٹر کولیگیٹ والی بال چمپئن شپ میں تاریخی ہیٹرک مکمل کی

0
0

لازوال ڈیسک
رام نگر؍؍ڈگری کالج رام نگر نے والی بال چیمپئن خواتین ٹیم اور دیگر میڈل جیتنے والوں کا شاندار استقبال کیا جنہوں نے جموں یونیورسٹی میں منعقدہ انٹر کالجیٹ مقابلوں میں حصہ لیا ۔وہیںکالج کے طلباء نے یونیورسٹی آف جموں کے زیر اہتمام والی بال، شطرنج اور کراس کنٹری کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا۔تاہم کالج کی خواتین والی بال ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی اور مسلسل تیسری بار ٹرافی اپنے نام کی۔اس دوران بی اے سمسٹرسوم کی پوجا دیوی نے گولڈ میڈل جیتا اور بی اے سمسٹر سوم کی شلپی ٹھاکر نے خواتین کے کراس کنٹری مقابلے میں سلور میڈل جیتا جبکہ بی اے سمسٹر پنجم کے سشیل کمار نے مردوں کے کراس میں سلور میڈل جیتا ۔واضح رہے ان تمام کھلاڑیوں نے آل انڈیا انٹر یونیورسٹی مقابلے کے لیے بھی کوالیفائی کیا ہے اور وہ جموں یونیورسٹی کی ٹیم کا حصہ ہوں گے جو ایس آر ٹی ایم ناندیڑ، مہاراشٹر میں منعقد ہوگی۔قبل ازیں کالج کے احاطے میں پرنسپل، اسٹاف اور طلبہ نے ٹیم کا استقبال کیا۔وہیں مرکزی تقریب کا اہتمام کانفرنس ہال میں کیا گیا۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر بھونیش چند انتھل نے جیتنے والوں کو ادارے کا نام روشن کرنے کے لیے مبارکباد دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا