جی ڈی سی رام نگر نے کھیلوں کا قومی دن منایا

0
0

ٹیبل ٹینس کے مقابلے اور اعزازی تقریب کا اہتمام کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈگری کالج، رام نگرنے قومی کھیلوں کے دن کے موقع پر ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کی یوم پیدائش کی یاد میں ٹیبل ٹینس میں ایک مقابلے کا انعقاد کیا۔ واضح رہے اس مقابلے کا مقصد طلباء میں کھیلوں کی اہمیت کو فروغ دینا تھا۔ اس کے علاوہ، اس تقریب کا مقصد کالج کے ان ہونہار طلباء کو نوازناتھا جنہوں نے اسپورٹس فیڈریشنوں، آل انڈیا یونیورسٹی کونسل اور جموں یونیورسٹی کے ذریعہ وقتاً فوقتاً منعقد کئے گئے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کالج کا نام روشن کیا ہے۔وہیںایونٹ کی پوری کارروائی کا آغاز تقریب کے آرگنائزنگ سیکرٹری ڈاکٹر مکیش کمار نے کیا جنہوں نے بھارت اور جرمنی کے درمیان فائنل میچ کے بعد جادوگر کی طرف سے ہٹلر کو دیئے گئے جواب کا حوالہ دے کر تقریب کا آغاز کیا جس میں بھارت نے جرمنی کو 7 کے فرق سے شکست دی۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا اور انہیں مختلف کھیل کھیلنے کی ترغیب دی کیونکہ صحت کے بارے میں علم کے بغیر کوئی علم حاصل نہیں ہوتا اور مثبت صحت کو صرف جسمانی سرگرمیوں اور کھیلوں کی سرگرمیوں سے ہی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس طرح کی پہل کرنے پر مقابلے کے منتظمین کو بھی سراہا۔ واضح رہے مقابلے میں کل 6 طلباء نے حصہ لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا