جی ڈی سی رام نگر نے عالمی یوم سائنس منایا

0
0

آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ہفتہ وارسرگرمیوں کا آغاز کیا
لازوال ڈیسک
رام نگر؍؍ آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، گورنمنٹ ڈگری کالج رام نگر کے سائنس کلب اور اے کے اے ایم کلب نے ’انسانی بھلائی کے لیے سائنس‘وضوع پرپوسٹر سازی کا مقابلہ منعقد کیا۔اس موقع پرطلباء کو جانکاری فراہم کی گئی کہ سائنس زندگی کے معیار کو بڑھانے میں کس طرح تعاون کر رہی ہے۔واضح رہے پروگرام کا انعقاد پروفیسر سمیتا راؤ کنوینر سائنس کلب اور پروفیسر ریتیکا مہاجن کنوینر اے کے اے ایم کلب کی نگرانی میں کیا گیا۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر بھونیش چند مہمان خصوصی تھے۔ تاہم مجموعی طور پر 13 طلباء نے پوسٹر سازی کے مقابلے میں حصہ لیا اور دیے گئے تھیم پر خوبصورت اور پیغام پر مبنی پوسٹرز بنائے۔دریں اثناء ماحولیاتی قوانین اور عالمی یوم سائنس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر بھونیش چند نے سائنس کلب اور اے کے اے ایم کلب کی طرف سے اٹھائے گئے پہل کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ہفتہ آئین اور شاندار تاریخ کو منانے کے لیے حکومت ہند کی ایک پہل ہے۔ وہیںپروفیسر ریتیکا مہاجن نے ریسورس پرسن کے طور پر کام کیا اور ماحولیاتی مسائل اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے ماحولیاتی قوانین کیسے بنائے گئے ہیں اس پر ایک تفصیلی لیکچر دیا تاکہ ہماری آنے والی نسلیں پائیدار طور پر زندہ رہ سکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا