جی ڈی سی درہال میں بچوں کے حقوق پر سمپوزیم کا انعقاد

0
0

کالج پرنسپل مصرف حسین شاہ اور این ڈی ایف کے صدر راجیو کھجوریہ نے کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ نیشنل ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن نے ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ راجوری اور گورنمنٹ ڈگری کالج درہال کے اشتراک سے جی ڈی سی درہال میں بچوں کے حقوق پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا۔اس موقع پرکئی تعلیمی اداروں سے طلباء نے شرکت کی۔تاہم سمپوزیم میںمہمان خصوصی جی ڈی سی درہال کے پرنسپل مصرف حسین شاہ تھے ۔یاد رہے 200 طلباء اور اساتذہ نے اس پروگرام کو دیکھا۔ تاہم پہلا انعام جی ایچ ایس ایس گرلز درہال کی خوشبو فاطمہ نے حاصل کیا جہاں جی ڈی سی درہال کی شارق احمد اور حبا تبسم بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔وہیں تسلی بخش انعامات جی ڈی سی درہال کے ہاشم ملک اور جی ایچ ایس ایس بوائز درہال کے ارمان احمد نے حاصل کئے۔
اس موقع پر صدر نیشنل ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن راجیو کھجوریہ نے حاضرین کو بچوں کے حقوق اور تحفظ اطفال کے مختلف پہلوؤں سے خصوصی طور پر جے جے ایکٹ 2015 اور یو این سی آر سی کے آئین کے حوالے سے آگاہ کیا۔وہیں کالج کے پرنسپل مصرف حسین شاہ نے اپنے خطاب میں سمپوزیم کے انعقاد میں این ڈی ایف کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بچے حقوق کے حامل ہیں، تمام شہریوں کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین تعلیم کے علاوہ طلباء اور علاقے کے مجموعی فائدے کے لیے جی ڈی سی درہال میں دیگر ہم نصابی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا