جی ڈی سی جوڑیاں نے لوہڑی اور مکرسکرانتی کے تہوار بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائے گئے

0
0

تہواروں کو منا کر روایت اور ثقافت کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کریں:ڈاکٹر انورادھا پنڈوہ
لازوال ڈیسک
جوڑیاں (جموں)؍؍جی ڈی سی جوڑیاں کے این ایس ایس یونٹ نے محکمہ ڈوگری کے تعاون سے کالج کے احاطے میں لوہڑی اور مکرسکرانتی کے تہوار بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائے۔ خصوصی اسمبلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے تمام سٹاف ممبران کے ساتھ طلباء کی ایک بڑی تعداد جمع ہوئی اور لوہڑی اور مکر سکرانتی کی تقریبات سے لطف اندوز ہوئے۔ تقریب کا آغاز الاؤ فائر سے ہوا جہاں طلباء نے روایتی/لوک گیت اور ڈوگری لوک رقص گائے۔کالج کی پرنسپل ڈاکٹر انورادھا پنڈوہ نے طلباء کی تعریف کی اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس قسم کے تہواروں کو منا کر روایت اور ثقافت کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کریں۔ مونگ پھلی، پاپکارن، کھجور کی شکل میں کھانے کی چیزیں طلباء میں تقسیم کی گئیں۔ راکیش بھارتی، پروفیسر نصیب کمار بھگت، ڈاکٹر رمجھم گپتا، ڈاکٹر وندنا راجپوت، ڈاکٹر سشما کماری، ڈاکٹر ناظم محی الدین، پروفیسر پردیپ کمار دوبے، مسٹر رتن لال، مسٹر شام لال بھی پروگرام میںموجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا